ڈوڈہ پولیس نے تین مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا
جموں, 13 اگست (ہ س): ڈوڈہ پولیس نے کرایہ داروں کی پولیس تصدیق نہ کرانے پر تین مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی جانب سے کرایہ داروں کی پولیس تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم بعض مکان مالکان نے اس حکم پر ع
ڈوڈہ پولیس نے تین مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا


جموں, 13 اگست (ہ س): ڈوڈہ پولیس نے کرایہ داروں کی پولیس تصدیق نہ کرانے پر تین مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی جانب سے کرایہ داروں کی پولیس تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم بعض مکان مالکان نے اس حکم پر عمل نہیں کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضیاء البشر ولد محمد دین سکنہ گھٹ ڈوڈہ، اصغر علی بٹ ولد بشیر احمد بٹ اور شاہ نواز احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ سکنہ نگری ڈوڈہ، کے خلاف تھانہ ڈوڈہ میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 223 کے تحت تین مقدمات درج کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی بیرونِ ضلع سے آکر کرایہ پر رہنے والے افراد کی تفصیلات جمع کرنے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران کی گئی۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈوڈہ کی قیادت میں ایڈیشنل ایس پی ڈوڈہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈوڈہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی ڈوڈہ کارتک شروتریہ نے شہریوں اور مکان مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور گھریلو معاونین کی مکمل تفصیلات پولیس کو فراہم کرتے ہوئے ان کی تصدیق لازمی طور پر کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تصدیقی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande