
ضلع سینک بندھو میٹنگ میں سابق فوجیوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت
علی گڑھ، 13 اگست (ہ س)۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سٹی کنشک شریواستو کی صدارت میں ماہِ اگست کی ضلع سینک بندھو میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سابق فوجیوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو مسائل کے فوری حل کی ہدایت دی گئی۔
میٹنگ میں کل 5 درخواستیں موصول ہوئیں، جنہیں حل کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ موصولہ تمام معاملات کو متعلقہ محکموں کے نام سے آئی جی آر ایس پورٹل پر درج کرانے کی ہدایت بھی دی گئی، تاکہ ان کی مؤثر نگرانی اور مقررہ مدت میں مسئلے کا حل یقینی بنایا جا سکے۔
میٹنگ میں 15 سابق فوجیوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیشن ہیڈکوارٹر متھرا سے لیفٹیننٹ کرنل ٹیکم سنگھ، اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر، اسسٹنٹ انجینئر اے ڈی اے سمیت متعلقہ افسران موجود رہے۔
میٹنگ کی کارروائی کمانڈر سندیپ کمار چڈھا (ریٹائرڈ)، انچارج افسر، ڈسٹرکٹ سولجر ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن، علی گڑھ نے انجام دی۔ میٹنگ کا اختتام ان کے خطاب کے ساتھ ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ