
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ نے سینٹرل سکریٹریٹ کلب کی منظوری کو ختم کرنے اور اس کے احاطے کو خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 24 اگست کو ہوگی۔
مرکزی حکومت کے اسٹیٹس ڈائریکٹوریٹ نے 3 مارچ کوسکریٹریٹ کلب کی زمین کی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 14 جولائی کو، مرکزی عملے کی وزارت نے کلب کی شناخت کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔ وزارت عملہ نے یہ حکم کلب کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد جاری کیا۔ منظوری منسوخ کرنے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلب میں مرکزی حکومت کے ملازمین کی مناسب تعدادبھی نہیں ہے۔
وزارت پرسنل نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی غیر قانونی قبضوں اور سرکاری املاک پر تجاوزات میں ملوث ہے۔ یہاں تک کہ قانون کے مطابق کلب کو چلانے کے لیے انتظامی کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی۔ 17 جولائی کو، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے سیکریٹریٹ کلب کو بے دخلی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر احاطے کو خالی کرنے کا حکم دیا۔ سکریٹریٹ کلب سے پہلے مرکزی حکومت نے دہلی جم خانہ کلب اور جے پور پولو کلب کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد