
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک تقریب میں 1,368 نئے تعینات اساتذہ کو تقرری خط تقسیم کیے۔ سب کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی محنت، خاندان کے اعتماد اور زندگی کی ایک نئی شروعات کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ آپ کی شمولیت سے دہلی کے سرکاری اسکولوں کا تعلیمی نظام مضبوط ہوگا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”ہماری حکومت سرکاری اسکولوں کو جدید بنانے، بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور تعلیم کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مجھے یقین ہے کہ بطور اساتذہ، آپ دہلی کے بچوں کے خوابوں کو سمت دینے اور ان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد