
جموں, 13 اگست (ہ س) ڈوڈہ ویسٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی شکتی راج پریہار کی قیادت میں کھلینی میں جمعرات کو ایک بڑی ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نکالی گئی۔ریلی ہائر اسیکنڈری اسکول کھلینی سے شروع ہوکر ڈاک بنگلہ کھلینی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے ریلی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر شکتی راج پریہار نے ریلی میں عوام اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ملک کی آزادی اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ہر شہری کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملک کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔ریلی کے دوران ہر گھر ترنگا مہم کے تحت قومی پرچم کے تئیں احترام اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر