ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بی جے پی کا آپ پر حملہ، کیجریوال سے جواب مانگا
نئی دہلی، 13 اگست(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور اروند کیجریوال پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بہت سے س
سدھانشو


نئی دہلی، 13 اگست(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور اروند کیجریوال پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بہت سے سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔تریویدی نے کہا کہ جھارکھنڈ اور پنجاب کے مسائل پر خاموش رہنے والے اروند کیجریوال کو اب بتانا چاہیے کہ جب ان کی حکومت کے جھوٹ عدالت میں بے نقاب ہو گئے ہیں تو کیا وہ اپنی حکومت سے استعفی کروائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔ بی جے پی ایم پی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جھوٹ، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور عدالت کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ طلباءکے مفادات کے بارے میں بات کرنے والوں کی نام نہاد اخلاقیات مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جھارکھنڈ اور پنجاب سے متعلق مسائل پر خاموش رہے جبکہ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی مبینہ طور پر ان معاملات پر توجہ نہیں دی۔ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور عدلیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے تریویدی نے اپوزیشن پر آئینی استحقاق اور اخلاقیات کے دوہرے معیار کو اپنانے کا الزام لگایا۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ جہاں راہل گاندھی طلبا اور نوجوانوں کے مفادات کے سب سے بڑے حامی ہونے کا دعوی کرتے ہیں، وہیں ان کی سیاسی اور آئینی اخلاقیات پر اب سوال اٹھ رہے ہیں۔ منہ میں جماکربیٹھے ہیں۔ ان کا طلباءکے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande