
سرینگر، 13 اگست (ہ س): ۔اننت ناگ ضلع کے گاوران نارد میں جمعرات کو آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اننت ناگ کے گاوران نارد علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت فیضان احمد (18) ولد محمد یعقوب چارڈ ساکن گاوران اور بلال احمد بٹانہ (16) ولد نذیر احمد ساکن ریڈوانی گاوران کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد بٹانہ (15) ولد سائی بٹانہ اور شریف احمد بٹانہ ولد جمعہ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ریڈوانی گاوران کے رہنے والے ہیں۔دریں اثنا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پی ایچ سی لارنو منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir