اے ایم یوکے ویمنس کالج میں بول چال کی انگریزی اور آئی ای ایل ٹی ایس کی تیاری پر مذاکرہ کا اہتمام
علی گڑھ, 12 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج نے‘ بول چال کی انگریزی اور آئی ای ایل ٹی ایس کی تیاری’ کے موضوع پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر منصور عالم صدیقی کی نگرانی میں منعقدہ اس پروگرام میں شارجہ، متحدہ عرب امارات کے پیٹرا
ویمنس کالج


علی گڑھ, 12 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج نے‘ بول چال کی انگریزی اور آئی ای ایل ٹی ایس کی تیاری’ کے موضوع پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا۔

ڈاکٹر منصور عالم صدیقی کی نگرانی میں منعقدہ اس پروگرام میں شارجہ، متحدہ عرب امارات کے پیٹرا اڈوا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی انگریزی زبان و ادب کی انسٹرکٹر ڈاکٹر ہما خان نے کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ انگریزی زبان کی تدریس میں اپنے علمی اور پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ڈاکٹر خان نے طالبات کو انگریزی بول چال اور آئی ای ایل ٹی ایس جیسے زبان دانی کے بین الاقوامی امتحانات کے لیے درکار مہارتوں کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی۔ ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی نے پروگرام کی سرپرستی کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande