باتھ روم میں سی سی ٹی وی لگانے کی مخالفت کرنے پر بیوہ بہو کےساتھ مارپیٹ
پٹنہ، 12اگست(ہ س)۔ منیر تھانہ علاقہ کے خاص پور گاؤں میں غسل خانہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی مخالفت کرنا ایک بیوہ کو مہنگا پڑ گیا۔ الزام ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی خاتون نے تھانہ میں جا کر ان کے خل
باتھ روم میں سی سی ٹی وی لگانے کی مخالفت کرنے پر بیوہ بہو کےساتھ مارپیٹ


پٹنہ، 12اگست(ہ س)۔ منیر تھانہ علاقہ کے خاص پور گاؤں میں غسل خانہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی مخالفت کرنا ایک بیوہ کو مہنگا پڑ گیا۔ الزام ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی خاتون نے تھانہ میں جا کر ان کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس کے سسر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خاص پور گاؤں کے رہنے والے آنجہانی جتیندر کمار کی بیوی نیرو کماری کے باتھ روم میں سسرال والوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیا۔ نیرو کماری نے باتھ روم میں کیمرہ لگانے کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے اس کے سسرال والوں سے جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ تنازعہ بڑھنے پر سسرال والوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں زخمی نیرو کماری نے اپنی ساس، سسر، بہنوئی اور بھابھی کا نام لیا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے سسرال والے اسے مسلسل ہراساں کرتے ہیں اور احتجاج کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔

نیرو کماری نے الزام لگایا کہ اس کے باتھ روم میں بدنیتی کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔ اسے پہلے بھی احتجاج کرنے پر دھمکیاں دی گئی تھیں۔ جب اس نے دوبارہ احتجاج کیا تو اس کے سسرال والوں نے ا س کےساتھ مارپیٹ کی۔ واقعے کے بعد وہ زخمی حالت میں منیر تھانہ پہنچی اور پولیس سے کارروائی کی اپیل کی۔ شکایت کے بعد پولیس نے اس کے سسر کو حراست میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات کر کے مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande