بھارت میں دنیا کے 60 فیصد سے زائد جنگلی ایشیائی ہاتھی، 33 پناہ گاہیں تحفظ کی کوششوں کو دے رہی ہیں مضبوطی: مودی
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ عالمی یوم ہاتھی کے موقع پر بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھی کو ہندوستان کے ماحولیاتی ورثے کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے ملک کی مضبوط تحفظاتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 60 فیصد سے زیادہ جنگلی ایشیائی ہا
بھارت میں دنیا کے 60 فیصد سے زائد جنگلی ایشیائی ہاتھی، 33 پناہ گاہیں تحفظ کی کوششوں کو دے رہی ہیں مضبوطی: مودی


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔

عالمی یوم ہاتھی کے موقع پر بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھی کو ہندوستان کے ماحولیاتی ورثے کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے ملک کی مضبوط تحفظاتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 60 فیصد سے زیادہ جنگلی ایشیائی ہاتھی ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں 33 ہاتھی پناہ گاہیں ہیں، جو ہاتھیوں کو محفوظ مسکن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے طویل مدتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بنا رہی ہیں۔

مودی نے ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنسدانوں، ویٹرنری ڈاکٹروں، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے تئیں فخر اور تشکر کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عالمی یوم ہاتھی کے موقع پر ہم اس عظیم الجثہ اور باوقار ہاتھی کا جشن منا رہے ہیں، جو ہندوستان کے ماحولیاتی ورثے کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے 60 فیصد سے زیادہ جنگلی ایشیائی ہاتھیوں کا مسکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 33 ہاتھی پناہ گاہیں ہاتھیوں کو مسکن فراہم کرتی ہیں اور ان کے طویل مدتی تحفظ کی سمت میں جاری کوششوں کو مضبوط کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے تحفظ سے وابستہ تمام محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنسدانوں، ویٹرنری ڈاکٹروں، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے کردار کی بھی ستائش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande