مغربی بنگال: آئی ایس آئی سے روابط کے شبہ میں ہاوڑہ سے پاکستانی شہری سمیت دو افراد گرفتار
کولکاتا، 12 اگست (ہ س)۔یوم آزادی سے قبل مغربی بنگال میں ایک مشتبہ پاکستانی شہری سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پاکستانی شہری وہاب عالم عرف رانا روف کو ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شمالی 24 پرگنہ کے ہاوڑہسے گرفتار
پاکستانی


کولکاتا، 12 اگست (ہ س)۔یوم آزادی سے قبل مغربی بنگال میں ایک مشتبہ پاکستانی شہری سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پاکستانی شہری وہاب عالم عرف رانا روف کو ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شمالی 24 پرگنہ کے ہاوڑہسے گرفتار کیا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد کولکاتا کے علاقے تپسیا سے محمد اعجاز نامی ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اعجاز رانا کے ساتھی کے طور پر کام کررہا تھا۔

پہلی نظر میں ان دونوں کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقات کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ رانا کا تعلق پاک فوج سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی ہینڈلر کے طور پر کاٹھمنڈو کے راستے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کو معلوم ہوا ہے کہ اس نے پہلے بھی کئی بار ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق وہاب عالم عرف رانا تپسیا کے علاقے میں رہتا تھا اور وہاںچھوٹے موٹے کام کرتا تھا۔ اس نے 'وہاب' کے نام سے آدھار کارڈ سمیت کئی جعلی شناختی کارڈ بنائے تھے۔ اعجاز نے اس کام میں رانا کی مدد کی تھی۔

تفتیش کاروں کے مطابق، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہینڈلر کے طور پر رانا بنیادی طور پر کاٹھمنڈو سے کام کرتے تھے۔ تاہم، وہ کام کے لیے اکثر ہندوستان آتے تھے۔ حال ہی میں وہ کاکڑ بھٹہ بارڈر کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ رانا نے بنیادی طور پر ہندوستانی فوج اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر نظر رکھ کر معلومات اکٹھا کیں۔ یہ معلومات پاکستان کو منتقل کی گئیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا رانا نے کسی قسم کی دہشت گردی کی سازش کی تھی۔

اس سے قبل 30 جولائی کو حمیم منڈل نامی ایک نوجوان کو ایس ٹی ایف نے بردوان سے دہشت گردی کے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ حمیم کے ساتھ اس کی مبینہ گرل فرینڈ ارپتا سرکار اور آدتیہ سنگھ عرف راج نامی ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ اس کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستان کے بدنام زمانہ گینگسٹر شہزاد بھٹی کے گروہ سے باقاعدہ رابطے تھے۔

الزام کے مطابق مغربی بنگال میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کے منصوبے بنائے گئے تھے۔ وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری ہدف تھے۔ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ ارپتا کو 'ہنی ٹریپ' کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ وہ لیڈرس، وزرا اور عہدیداروں سے اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے انہیں محبت کے جال میں پھنساتی تھی۔

اب ایک اور مشتبہ شخص کی گرفتاری کے ساتھ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے جس کے آئی ایس آئی سے روابط ہونے کا شبہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande