نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی جمع ہوا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اٹھائے سوالات، 30 منٹ میں صفائی کا دعویٰ
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی جمع ہوا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اٹھائے سوالات، 30 منٹ میں صفائی کا دعویٰ نوئیڈا، 12 اگست (ہ س)۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں منگل کو ہوئی تیز بارش کے باعث پانی جمع ہو گیا۔ پانی سے پارکنگ تک جانے والا راس
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے کی مختلف تصاویر


نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی جمع ہوا، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اٹھائے سوالات، 30 منٹ میں صفائی کا دعویٰ

نوئیڈا، 12 اگست (ہ س)۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں منگل کو ہوئی تیز بارش کے باعث پانی جمع ہو گیا۔ پانی سے پارکنگ تک جانے والا راستہ متاثر ہو گیا۔ وہیں ایئرپورٹ کے شعبۂ رابطہ عامہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانی جمع ہونے کے 30 منٹ کے اندر ہی احاطے سے پانی نکال دیا گیا اور پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہو گئی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں پانی بھرنے کے بعد ایئرپورٹ کے ملازمین پانی نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ لوگوں نے اس کی ویڈیوز بنا لیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے منگل کو دھرم شالہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ نوئیڈا ایئرپورٹ کیٹ-تھری ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہاں موسلادھار بارش اور دھند کے دوران بھی محفوظ لینڈنگ ہو سکتی ہے۔

یہ ایئرپورٹ، مرکز اور اتر پردیش حکومت کی اہم ترین اسکیموں میں شامل ہے۔ یہاں سے 15 جون کو تجارتی پروازوں کا آغاز ہوا تھا۔ ابھی دو مہینے بھی پورے نہیں ہوئے ہیں کہ یہاں کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگنے لگے ہیں۔ منگل کو دوپہر کے بعد جب بارش شروع ہوئی، تو ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے نکل کر پارکنگ اور ٹیکسی اسٹینڈ تک جانے والے زیرِ زمین کمپاونڈ میں بنے سب وے میں پانی بھرنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں پانی پورے کمپاونڈ میں پھیل گیا۔ مسافروں کو بھی پریشانی ہوئی اور انہیں گھوم کر دوسرے راستے سے ایئرپورٹ کے داخلی راستے تک جانا پڑا۔ کچھ لوگوں نے پانی جمع ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے انتظامات پر سوال اٹھایا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 11 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بن کر تیار ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں پانی کے نکالنے کا انتظام تک نہیں ہے۔

وہیں ایئرپورٹ کے شعبۂ رابطہ عامہ نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے اس معاملے میں کہا کہ بارش کے بعد ٹرمینل اور پارکنگ ایریا کو جوڑنے والے راستے پر پانی بھر گیا تھا، لیکن ایئرپورٹ کی ٹیم نے 30 منٹ کے اندر ہی صورتِ حال کو معمول پر لا دیا۔ اس سے پروازوں کی آمد و رفت یا ایئرپورٹ کے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande