پنجاب ویجیلنس بیورو نے جولائی میں رشوت لیتے 14 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
چنڈی گڑھ، 12 اگست (ہ س)۔ پنجاب ویجیلنس بیورو نے جولائی 2026 کے دوران بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 الگ الگ ٹریپ معاملات میں 12 سرکاری ملازمین اور 2 نجی افراد سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ر
پنجاب ویجیلنس بیورو نے جولائی میں رشوت لیتے 14 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا


چنڈی گڑھ، 12 اگست (ہ س)۔

پنجاب ویجیلنس بیورو نے جولائی 2026 کے دوران بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 الگ الگ ٹریپ معاملات میں 12 سرکاری ملازمین اور 2 نجی افراد سمیت مجموعی طور پر 14 افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

ریاستی ویجیلنس بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ ریاست میں بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے مقصد سے مسلسل مو¿ثر کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں بدعنوانی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سرکاری امور میں بدعنوان سرگرمیوں کو فروغ دینے یا ان میں ملوث ہونے والے نجی افراد پر بھی ویجیلنس بیورو کی کڑی نظر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جولائی کے دوران بیورو نے مختلف مجاز عدالتوں میں ویجیلنس سے متعلق 16 مقدمات کے چالان پیش کیے ہیں۔ یہ کارروائی بدعنوانی سے متعلق معاملات کی قانونی کارروائی کو آگے بڑھانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدعنوانی سے متعلق معاملات کی گہرائی سے تحقیقات کے لیے جولائی میں 2 ویجیلنس انکوائریاں درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آمدنی سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام میں ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ویجیلنس بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ اس مدت کے دوران 7 ملزموں کے خلاف 5 فوجداری مقدمات بھی درج کیے گئے، جن میں 5 سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande