اندرا چوک جموں میں مشترکہ فورسز کے ناکے کے دوران مشتبہ اشیاء برآمد
جموں, 12 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اندرا چوک جموں پر مشترکہ ناکہ قائم کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے مشتبہ اشیاء اور پیکٹ برآم
اندرا چوک جموں میں مشترکہ فورسز کے ناکے کے دوران مشتبہ اشیاء برآمد


جموں, 12 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اندرا چوک جموں پر مشترکہ ناکہ قائم کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے مشتبہ اشیاء اور پیکٹ برآمد کیے۔مشتبہ اشیاء کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کے سلسلے میں قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی تقریبات کے پیش نظر جموں شہر کے اہم مقامات اور حساس علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔ برآمد شدہ مشتبہ اشیاء کی نوعیت اور ان کے حوالے سے مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande