ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی۔20 کلاسن، ملر گلف جائنٹس سے جڑے، عمرزئی اور موزاربانی کی بھی واپسی
دبئی، 12 اگست (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20- کے پانچویں سیزن کے لیے گلف جائنٹس سے جڑ گئے ہیں۔ دونوں کو فرنچائز نے نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر ع
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی۔20 کلاسن، ملر گلف جائنٹس سے جڑے، عمرزئی اور موزاربانی کی بھی واپسی


دبئی، 12 اگست (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20- کے پانچویں سیزن کے لیے گلف جائنٹس سے جڑ گئے ہیں۔ دونوں کو فرنچائز نے نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی اور زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ موزاربانی بھی آئندہ سیزن کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 کا پانچواں سیزن 22 نومبر سے 20 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ گلف جائنٹس نے 2023 میں ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب جیتا تھا اور اب ٹیم دوسری مرتبہ چمپئن بننے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اترے گی۔گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ سائمن ہیلموٹ نے فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں نئے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’ہم ڈیوڈ اور ہینرک کو گلف جائنٹس خاندان میں خوش آمدید کہہ کر بے حد خوش ہیں اور عظمت اللہ اور بلیسنگ کو بھی واپس لا رہے ہیں۔ یہ عالمی معیار کے کھلاڑی اور میچ جتوانے والے کرکٹرز ہیں، جو ہماری ٹیم میں کافی معیار اور گہرائی کا اضافہ کریں گے۔ ہم نے ایک مضبوط بنیاد تیار کی ہے اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے ہمارے پاس سیزن پانچ کی تیاری کے لیے ٹیم کو مکمل کرنے کا ایک اور موقع ہوگا۔’

دنیا کے بہترین فنشرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ملر کے پاس ٹی-20 کرکٹ کا طویل تجربہ ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور فرنچائز کرکٹ کو ملا کر 571 ٹی20- مقابلوں میں 12 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔ ملر 2022 میں گجرات ٹائٹنز کی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی مہم کا بھی اہم حصہ رہے تھے۔جنوبی افریقہ کے ہی وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے 294 ٹی-20 مقابلوں میں 6,900 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ کلاسن ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی-20 کے پانچویں سیزن میں پہلی مرتبہ اس لیگ میں کھیلیں گے۔

عظمت اللہ عمرزئی نے گزشتہ سیزن میں گلف جائنٹس کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے 10 میچوں میں 233 رنز بنانے کے ساتھ 12 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے انہیں آئندہ سیزن کے لیے بھی برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ موزارابانی انجری کے باعث گزشتہ سیزن میں نہیں کھیل سکے تھے۔ گلف جائنٹس کے ساتھ 2023 میں جڑنے کے بعد سے انہوں نے 17 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 2024-25 سیزن میں وہ ٹیم کے سب سے کامیاب گیند باز رہے تھے اور 10 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔گلف جائنٹس اب اکتوبر میں ہونے والی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی-20 سیزن پانچ کی کھلاڑیوں کی نیلامی پر توجہ مرکوز کرے گی، جہاں ٹیم اپنی باقی ضروریات پوری کرتے ہوئے نئے سیزن کے لیے مکمل ٹیم تیار کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande