کینیڈا اوپن: ایلینا رائباکینا نے ناومی اوساکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
مونٹریال، 12 اگست (ہ س)۔ عالمی نمبر دو قازقستان کی ایلینا رائباکینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپان کی ناومی اوساکا کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 4-6، 7-6 (5)، 6-4 سے شکست دے کر کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اوساکا نے میچ ک
Sports-Tennis-Rybakina-reach-Toronto-semis


مونٹریال، 12 اگست (ہ س)۔ عالمی نمبر دو قازقستان کی ایلینا رائباکینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جاپان کی ناومی اوساکا کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 4-6، 7-6 (5)، 6-4 سے شکست دے کر کینیڈا اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

اوساکا نے میچ کاشاندار آغاز کیا اور رائباکینا کی میچ کی پہلی ہی سروس گیم میں بریک حاصل کر لیا۔ رائباکینا کے پاس اگلے گیم میں واپسی کا موقع تھا، لیکن اوساکا نے تین بریک پوائنٹس بچاتے ہوئے اپنی سروس کو برقرار رکھا۔رائباکینا پورے سیٹ میں ایک بھی بریک پوائنٹ کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ںاور اوساکا نے پہلا سیٹ 6-4 سے جیت لیا۔

رائباکینا نے دوسرے سیٹ میں اپنی رفتار پکڑی۔ حالانکہ ابتدائی تین میں سے دو میں انہوں نے اپنی سروس کھو دی تھی، لیکن آسٹریلین اوپن چیمپئن نے اوساکا کی سروس توڑی اور مقابلے کو ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔

رائباکینا نے ٹائی بریک 7-5 سے جیت کر میچ کو فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں پہنچا دیا۔

تیسرا سیٹ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ر ائباکینا نے اس وقت شاندار حوصلہ دکھایا جب وہ 2-3 سے پیچھے تھیں اور ان کی سروس پر تین بریک پوائنٹس تھے۔ 27 سالہ کھلاڑی نے کل چار بریک پوائنٹ بچا کر اپنی سروس قائم رکھی اور مقابلے کی سمت بدل دی۔

اس کے بعد اوساکا دباؤ میں نظر آئیں۔ 3-4 سے پیچھے ہونے کے بعدسروس گنوانے پر انہوں نے اپنا ریکٹ زمین پر مار کر اپنی مایوسی ظاہر کی۔ اس کے بعد رائباکینا نے میچ کو شاندار انداز میں ختم کیا اور مسلسل تین ایس لگا کر جیت کو یقینی بنایا۔

رائباکینا نے میچ کے بعد کہا، ”میں صرف جدوجہد کرتے رہنے کی کوشش کر رہی تھی۔ میچ کا پہلا گیم بہت مشکل تھا، کیونکہ اسی کی وجہ سے میں نے سیٹ گنوایا۔ دوسرے سیٹ میںمیری کوشش تھی کہ اسکو ر کے قریب رہوں ، خواہ میں پیچھے چل رہی تھی۔ میں نے جدوجہد جاری رکھی اور اس جیت سے میں بے حد خوش ہوں۔“

رائباکینا کا سیمی فائنل میں اب سامنا امریکہ کی کوکو گاف سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑی کے درمیان اب تک صرف ایک مقابلہ ہوا ہے، جو2022 میں ٹورنٹو میں کھیلا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande