ڈی پی ایل: سارتھک اور ویبھو کی شاندار نصف سنچریوں سے نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے شاندار فتح درج کی
ڈی پی ایل: سارتھک اور ویبھو کی شاندار نصف سنچریوں سے نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے شاندار فتح درج کی نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ سارتھک رنجن اور ویبھو کنڈپال کی شاندار اننگز کی بدولت نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں ویسٹ دہلی
سارتھک رنجن اور ویبھو کنڈپال


ڈی پی ایل: سارتھک اور ویبھو کی شاندار نصف سنچریوں سے نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے شاندار فتح درج کی

نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ سارتھک رنجن اور ویبھو کنڈپال کی شاندار اننگز کی بدولت نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں ویسٹ دہلی لائنز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منگل کو دیر رات تک جاری مقابلے میں نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے 147 رنوں کا ہدف محض دو وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

ٹاس کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ دہلی لائنز کی ٹیم نارتھ دہلی کے گیندبازوں کی نپی تلی گیندبازی کے سامنے 20 اوورز میں 146/7 رن ہی بنا سکی۔ لائنز نے ابتدائی وکٹ کے لیے 36 رن جوڑے، لیکن انکت کمار کے 10 گیندوں پر 10 رن بنا کر آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا۔

نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے مسلسل وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ویسٹ دہلی کا اسکور 59/5 کر دیا۔ اس کے بعد مینک گسائیں اور سومبیر شیوکند نے چھٹی وکٹ کے لیے 68 رنوں کی اہم شراکت داری کر کے اننگز کو سنبھالا۔ شیوکند نے 24 گیندوں پر 34 رن بنائے، جبکہ گسائیں 28 گیندوں پر 42 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نارتھ دہلی اسٹرائیکرس کی جانب سے مینک ڈاگر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں صرف 14 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

147 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے دھماکے دار شروعات کی۔ کپتان سارتھک رنجن اور ویبھو کنڈپال نے پہلی وکٹ کے لیے 106 رنوں کی شاندار شراکت داری کر کے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ سارتھک نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 57 رن بنائے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد بھی ویبھو نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا۔ انہوں نے 43 گیندوں پر ناٹ آوٹ 64 رن بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے دو وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کر لیا اور پورے مقابلے میں اپنے دبدبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande