
ڈارون، 12 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ سینیئرتیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی تیز گیند بازی کی تثلیث پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ ایک بار پھر ایک ساتھنظر آئیں گے۔
آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے ٹیسٹ کی ماقبل شام تصدیق کی کہ بولانڈ پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ ہیزل ووڈ کی تقریباً آٹھ ماہ بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ اسپن بولر نیتھن لیون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ایشز کے آخری مراحل سے باہر ہو گئے تھے۔ آل راو¿نڈر کیمرون گرین نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے اور ان کے ساتھ بیو ویبسٹر بھیٹیم میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا نے مسلسل دو تیز گیندباز آل راو¿نڈرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بولینڈ نے گزشتہ موسم گرما میں ایشز سیریز کے پانچوں ٹیسٹ کھیلے تھے۔ اس دوران انہوں نے مختلف اوقات میں کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی عدم دستیابی کی وجہ سے آسٹریلیائی بولنگ اٹیک میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، بولینڈ آئندہ مصروف شیڈول میں آسٹریلیا کے منصوبوں کا اہم حصہ برقرار رہیں گے۔ توقع ہے کہ آسٹریلیا اگلے 12 مہینوں میں 21 ٹیسٹ تک کھیلے گا۔
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 سے 17 اگست تک ڈارون کے مراراا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک میکے کے گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں کھیلا جائے گا۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا دوسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون
جیک ویدرالڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، بیو ویبسٹر، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم
نجم الحسین شانتو (کپتان)، مہدی حسن میراز (نائب کپتان)، سومیہ سرکار، شادمان اسلام، تنزید حسن تمیم، مومن الحق، مشفق الرحیم، لٹن داس، امیت حسن، ذاکر علی، تاج الاسلام، تسکین احمد، حسن محمود، سید خالد احمد، عبادت حسین چودھری اور مشفق حسن ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد