کٹھوعہ میں دریائے اجھ میں پھنسے سات افراد کو بچایا گیا
کٹھوعہ میں دریائے اجھ میں پھنسے سات افراد کو بچایا گیا جموں، 12 اگست (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں مسلسل بارش کے باعث دریائے اجھ میں پانی کی سطح اچانک بڑھنے سے پھنسے سات افراد کو پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ بچائے گئے افراد
Rescue


کٹھوعہ میں دریائے اجھ میں پھنسے سات افراد کو بچایا گیا

جموں، 12 اگست (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں مسلسل بارش کے باعث دریائے اجھ میں پانی کی سطح اچانک بڑھنے سے پھنسے سات افراد کو پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ بچائے گئے افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مہی چک گاؤں کے قریب دریائے اجھ میں سات شہری پھنس گئے تھے، جس کی اطلاع ملنے کے بعد نگری پولیس چوکی سے ٹیم موقع پر پہنچی۔

پولیس اور ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال کر ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ بچائے گئے افراد کی شناخت ملکہ خاتون، زلفہ بیگم، سیما بیگم، اقبال علی، شائنا بانو، مبینہ بانو اور آسیہ بانو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کٹھوعہ میں سب سے زیادہ 156 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جموں میں 79، کٹرا میں 71 اور سانبہ میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شدید بارش کے نتیجے میں دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھنے سے کٹھوعہ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے 12 اگست اور 17 سے 19 اگست کے دوران جموں ڈویژن کے بعض اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande