
کولکاتا، 12 اگست(ہ س)۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر 2025 کی اساتذہ کی بھرتی میں دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کا ریزرویشن کتنا ہوگااس بارے میں اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) قانونی مشورہ طلب کرے گا ۔ پیر کو ہی مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے اس پالیسی پر فیصلہ ہونے تک تقرری کے خطوط جاری کرنے کا عمل ملتوی کر دیا ہے۔
ایس ایس سی کے چیئرمین دشمنت ناریالا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وکلاء سے قانونی مشورہ پہلے ہی طلب کیا جا چکا ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تقرری کا عمل شروع ہونے کے بعد کوئی قانونی پیچیدگی پیدا نہ ہو اور تقرری شفاف اور تیزی سے مکمل ہو۔
ہائیر سیکنڈری سطح پر 365 امیدواروں کے لیے کونسلنگ مکمل ہو چکی ہے۔ 12 ،13 اور17 اگست کواس کی رپورٹ پولیس کی تصدیق کے بعد بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو پیش کی جانی تھی۔ ان امیدواروں کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں تقرری کے خطوط دیے جانے تھے لیکن اس عمل کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائر سیکنڈری سطح کے بقیہ 15 ہزار امیدواروں کی کاو¿نسلنگ 14 اگست سے شروع ہونی تھی۔ او بی سی ریزرویشن پر پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے بھی یہ عمل رکنے کا امکان ہے۔ ایس ایس سی جلد ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یہاں، سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 2016 کی بھرتی میں اپنی ملازمت سے محروم ہونے والے 'اہل' امیدوار 2025 کے اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں حاضر ہوئے ہیں۔ ان امیدواروں کی ملازمت کی مدت 31 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔ لیکن او بی سی ریزرویشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگی کی وجہ سے بھرتی کا پورا عمل 31 اگست تک مکمل کرنا ممکن نہیں ہوپائے گا۔
ایسی صورت میں ایس ایس سی 'اہل' امیدواروں کی ملازمت کی مدت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دے گا۔چیئرمین دشمنت ناریالا نے کہا کہ وکلاءکے ساتھ بات چیت کی جائے گی کہ وقت میں کتنی توسیع کی درخواست کی جائے گی۔
نویں اور دسویں جماعت کے کل 39,218 امیدواروں میں سے 15,000 امیدواروں کے دستاویزات کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں بھی او بی سی ریزرویشن کی پالیسی کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد بقیہ عمل شروع کیا جائے گا۔
اس دوران محکمہ اسکولی تعلیم نے کمیشن میں چار نئے اراکین کو شامل کرنے کے لیے منگل کو ایک ریلیز جاری کی ہے۔ ایس ایس سی کے چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں گروپ سی اور گروپ ڈی کے ملازمین کی بھرتی کے لیے ہونے والے امتحان کا نتیجہ درگا پوجا سے پہلے جاری کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی