راجیہ سبھا سے کیرالہ کا نام تبدیل کرنے کا بل منظور، ’کیرلم‘ ہوگا ریاست کا نیا نام
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ پارلیمنٹ نے بدھ کو ایک اہم بل منظور کرتے ہوئے کیرالہ کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کرنے کی منظوری دے دی۔ راجیہ سبھا نے اس بل کو صوتی ووٹ سے منظور کیا، جبکہ لوک سبھا نے اسے منگل کو ہی منظوری دے دی تھی۔ کیرالہ (نام کی تبدیلی)
راجیہ سبھا سے کیرالہ کا نام تبدیل کرنے کا بل منظور، ’کیرلم‘ ہوگا ریاست کا نیا نام


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔

پارلیمنٹ نے بدھ کو ایک اہم بل منظور کرتے ہوئے کیرالہ کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کرنے کی منظوری دے دی۔ راجیہ سبھا نے اس بل کو صوتی ووٹ سے منظور کیا، جبکہ لوک سبھا نے اسے منگل کو ہی منظوری دے دی تھی۔

کیرالہ (نام کی تبدیلی) بل، 2026 کا مقصد آئین کی پہلی فہرست میں درج ریاست کے نام میں ترمیم کرکے ’کیرالہ‘ کی جگہ ’کیرلم‘ کرنا ہے۔

کیرالہ اسمبلی نے سال 2024 میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرکے مرکزی حکومت سے ریاست کا نام تبدیل کرنے کے لیے قانون لانے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے بل کو آگے بڑھایا۔

بل کی منظوری کے بعد اب اسے صدر جمہوریہ کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد سرکاری طور پر ریاست کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کر دیا جائے گا۔

راجیہ سبھا میں بل پر بحث کے بعد جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ یہ تبدیلی ریاست کی لسانی اور ثقافتی شناخت کی زیادہ درست عکاسی کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

کیرالہ اسمبلی نے سال 2024 میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے مرکزی حکومت سے ریاست کا نام تبدیل کرکے ’کیرلم‘ کرنے کے لیے قانون لانے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ریاست کا نام تبدیل کرنے کا عمل متعلقہ ریاستی اسمبلی کی قرارداد پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر مغربی بنگال بھی ایسی قرارداد منظور کرتا ہے تو مرکزی حکومت اس پر بھی بل لانے پر غور کرے گی۔

بل پر بحث کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سمیک بھٹاچاریہ نے مغربی بنگال کا نام تبدیل کرکے ’پشچم بنگو‘ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں آر ایل ایم کے رکن پارلیمنٹ اپیندر کشواہا نے پٹنہ کا نام تبدیل کرکے ’پاٹلی پتر‘ کرنے کی تجویز پیش کی۔

راجیہ سبھا میں بحث کے دوران مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے بل کی حمایت کی۔ ڈی ایم کے کے ترچی شیوا، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ سمیت کئی ارکان نے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کے حق میں اپنی بات رکھی اور اسے ثقافتی شناخت سے وابستہ ایک اہم قدم قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande