شمال مشرقی ریلوے کے عزت نگر ڈویژن کے 660 روٹ کلومیٹر پر 295 کروڑ کی لاگت سے ’کوچ 4.0‘ لگے گا
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ انڈین ریلوے نے شمال مشرقی ریلوے کے عزت نگر ڈویژن کے 660 روٹ کلومیٹر پر کَوچ ورژن 4.0 لگانے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے پر 295 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق، اس کام کو انڈین ریلوے کے باقی حصوں میں لونگ ٹرم
انڈین ریلوے لوگو


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ انڈین ریلوے نے شمال مشرقی ریلوے کے عزت نگر ڈویژن کے 660 روٹ کلومیٹر پر کَوچ ورژن 4.0 لگانے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے پر 295 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق، اس کام کو انڈین ریلوے کے باقی حصوں میں لونگ ٹرم ایوولیوشن (ایل ٹی ای) کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کے ساتھ کوچ فراہم کرنے والے جامع منصوبے کے تحت منظوری دی گئی ہے۔

کوچ ہندوستان میں دیسی طور پر تیار کردہ خودکار ٹرین تحفظ (اے ٹی پی) نظام ہے۔ اسے سگنل پار کرنے کی صورتِ حال (ایس پی اے ڈی) اور ٹرینوں کے ٹکراو جیسے واقعات کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام ٹرین کی آمد و رفت کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خود بخود بریک لگا دیتا ہے۔

ریلوے کے مطابق، کوچ ٹرینوں کو انتہائی حد تک مجاز رفتار سے محفوظ طریقے سے چلانے کے قابل بناتا ہے نیز کارروائی کی افادیت و بھروسے کو بڑھاتا ہے۔ گہری دھند جیسے نامساعد موسمی حالات میں بھی یہ محفوظ ریل آمد و رفت میں مدد کرتا ہے۔

منظور شدہ منصوبے کے تحت عزت نگر ڈویژن کے باقی ریل حصوں کو کوچ 4.0 سے لیس کیا جائے گا۔ ریلوے کے مطابق، اس سے ان نشان زد ریل حصوں پر حفاظتی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande