منی پور میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی، کئی عسکریت پسند گرفتار ؛ اسلحہ اور ہیروئن برآمد
امپھال، 12 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور ضلع پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے کئی سرگرم کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، مو
Manipur-Arrest-Multiple-Insurg


امپھال، 12 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور ضلع پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے کئی سرگرم کیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور مشتبہ ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر سے بدھ کو موصولہ اطلاع کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے 11 اگست کو ضلع کاکچنگ کے ویکھونگ تھانہ علاقے کے ویکھونگ ننگتھو منئی علاقے سے ایک سرگرام آر پی ایف/ پی ایل اے کیڈر سناسام اموماچا سنگھ عرف سلیمان (46) کو گرفتار کیا۔اسی دن تھوبل ضلع کے کھونگجوم تھانہ علاقہ سے ایک سرگرم کیڈر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نابالغ ہے اور کاکچنگ ضلع کے ہیانگلام مایائی لیکائی کا رہائشی ہے۔

امپھال ایسٹ ضلع کے پورمپت تھانہ علاقہ سے کے سی پی (اپنبا) کے سرگرم کیڈر واکمبم راہل میتیئی عرف تھیناو¿ (27) اورکھورائی لیشرام لیکائی سے یو این ایل ایف (کوئیرینگ) کے کیڈر موئرانگتھیم رکی سنگھ عرف اچانگبا عرف ناوچا (19) کو گرفتار کیا گیا ۔

سائبر کرائم پولیس تھانہ منی پور نے بشنو پور ضلع کے موئرانگ کھنو ممانگ سبال کے رہنے والے لیرشام منگی بابو سنگھ (50) کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اس متعلقہ لوگوں کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پراپلوڈ کرنے ،پھیلانے اور توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے سم کارڈ سمیت ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔

بشنو پور ضلع کی پولیس نے معمول کی جانچ کے دوران موئرانگ اوکشونگ بنگ میں کواکتا وارڈ نمبر3 کے رہائشی محمد فیروز خان (41) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے 10 صابن دانی میں چھپائی گئی تقریباً 122 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد ہوئی۔

ایک اور کارروائی میں11 اگست کو بشنو پور ضلع کی پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز نے، چورا چاند پور ضلع کی پولیس کی مدد سے، چورا چاند پور سے امپھال جانے والی ایک اسکارپیو کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر نو صابندانی میں چھپائی گئی تقریباً 96 گرام مشتبہ ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے محمد عبدالرحمن (29) اور محمد شاہ رخ خان (24) کو گرفتار کرلیا۔ دو موبائل فون اور گاڑی بھیضبط کی گئی۔

اس سے قبل، مفو کوکی گاو¿ں میں 8 بہار رجمنٹ اور تھوبل ڈیم پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کارروائی میں، دو نمبر 36 دستی بم، ایک اسٹن گرینیڈ، ایک 7.65 ایم ایم پستول، میگزین، چار زندہ کارتوس، ایک خالی خول، چارجر اور ایک واکی ٹاکی برآمد کیا گیا تھا۔

اسی طرح 11 اگست کو ضلع کاکچنگ کے ہیانگلام تھانہ کے تحت علاقے کے واباگئی تورینمامیئی کے علاقے میں تلاشی مہم کے دوران ایک .303 رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول، تین سنگل بیرل بندوقیں، تین کاربائن، ایک 51 ایم ایم مارٹر بم، تین ٹیوب لانچنگ آلات، 2 ہینڈ گرینیڈ، 1، مختلف کیلیبر کے 18زندہ کارتوس، انساس رائفل، فوجی وردی ، بلٹ پروف پلیٹ ، کور اور مواصلاتی آلات سمیت دیگر سامان برآمد کئے گئے۔

منی پور پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض یا مورفڈ مواد بنانے اور پھیلانے جیسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے معاملات میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande