ایم پی میں شدید بارش کا مضبوط نظام فعال، 4 اضلاع میں اسکول بند، کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات
ایم پی میں شدید بارش کا مضبوط نظام فعال، 4 اضلاع میں اسکول بند، کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات بھوپال، 12 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسون سیزن کا اب تک کا سب سے مضبوط نظام بدھ کو بھی فعال رہے گا۔ اس کا
علامتی تصویر


ایم پی میں شدید بارش کا مضبوط نظام فعال، 4 اضلاع میں اسکول بند، کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات

بھوپال، 12 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسون سیزن کا اب تک کا سب سے مضبوط نظام بدھ کو بھی فعال رہے گا۔ اس کا سب سے زیادہ اثر اندور ڈویژن میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بھوپال اور اجین ڈویژن میں کئی مقامات پر سیلاب جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔ ندیاں طغیانی پر ہیں۔ بارش کو دیکھتے ہوئے بھوپال، رائسین، گنا اور کھنڈوا میں آج تمام اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندور-اجین ڈویژن کے رتلام، جھابوا، دھار، بڑوانی اور اندور میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ان اضلاع میں 4 انچ یا اس سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مسلسل بارش کے باعث ان علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 3 دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بھوپال سمیت ریاست کے نصف سے زیادہ حصے میں شدید بارش ہوئی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے حالات کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ریاست میں اب تک 527 سیلاب متاثرہ افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ بھوپال میں دو دن میں تقریباً 8 انچ بارش ہوچکی ہے۔ پیر اور منگل کو یہاں تمام اسکول بند رہے۔ تقریباً 200 مکانوں میں ڈھائی فٹ تک پانی جمع ہو گیا۔ کئی راستے گھنٹوں بند رہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کچھ مقامات پر ٹرانسفارمر اور ڈسٹری بیوشن باکس تک پانی پہنچ گیا، جس کے باعث احتیاطاً بجلی کی فراہمی بند کرنی پڑی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راج گڑھ ضلع کے بیاورا میں 9 انچ، کھلچی پور میں 8 انچ، زیرا پور میں 7.7 انچ، راج گڑھ شہر میں 4.4 انچ، نرسنگھ پور میں 3.7 انچ، پچھور میں 3.7 انچ اور سارنگ پور میں 3.6 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ آگر-مالوا کے سویت کلاں میں 7.7 انچ اور آگر شہر میں 3.6 انچ بارش ہوئی۔ شاجاپور کے گُلانا میں 3.8 انچ اور شاجاپور شہر میں 3.4 انچ بارش ہوئی۔ گنا کے کمبھ راج میں 3.7 انچ، مندسور کے گڑوتھ میں 2.7 انچ اور اجین کے مہید پور اور ماکڑون میں ڈھائی-ڈھائی انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندور کے علاقے میں کم دباو کا علاقہ اور مانسون ٹرف فعال ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی حصے سے ایک ٹرف گزر رہی ہے۔ ان نظاموں کے اثر سے ریاست میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے بارش ہورہی ہے اور بدھ کو بھی اس کا اثر برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغربی خلیج بنگال میں ایک نیا گردابی نظام فعال ہوا ہے۔ اس کے اثر سے آج ایک نیا کم دباو کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ ایسے میں ریاست کے لیے اگلے 4 دن اہم رہیں گے اور بارش کا سلسلہ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔

کھنڈوا میں رات بھر ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد انتظامیہ نے بدھ کو تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande