حکومت نے پی جی میڈکل کی اضافی تین سو نشتیں قائم کرنے کی تجویز مرکز کو بھیجی
حکومت نے پی جی میڈکل کی اضافی تین سو نشتیں قائم کرنے کی تجویز مرکز کو بھیجی جموں، 12 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے طبی تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 300 سے زائد اضافی پوسٹ گریجویٹ طبی نشستیں قائم کرنے کی تجویز نیشنل ہیلتھ کمیشن کو بھی
Jk govt


حکومت نے پی جی میڈکل کی اضافی تین سو نشتیں قائم کرنے کی تجویز مرکز کو بھیجی

جموں، 12 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے طبی تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 300 سے زائد اضافی پوسٹ گریجویٹ طبی نشستیں قائم کرنے کی تجویز نیشنل ہیلتھ کمیشن کو بھیج دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی بڑھانے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں طبی خدمات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ حکومت نے وزارت داخلہ سے متعلق مستقل کمیٹی کو دی گئی معلومات میں بتایا کہ اضافی پی جی طبی نشستوں کے قیام کیلئے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سامنے تجویز پیش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے مئی میں جموں و کشمیر کے دورے کے دوران طبی تعلیم اور صحت خدمات کی توسیع سے متعلق حکام سے تفصیلات حاصل کی تھیں۔

حکام کے مطابق موجودہ تعلیمی سال میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں تقریباً 120 اضافی پی جی نشستیں پہلے ہی قائم کی جا چکی ہیں، جن میں دور دراز اضلاع کے سرکاری میڈیکل کالج بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم میں توسیع جموں و کشمیر میں طبی افرادی قوت کو مضبوط بنانے کی طویل مدتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ اس وقت حال ہی میں قائم کئے گئے سات نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں 286 پی جی طلبہ زیر تربیت ہیں۔

حکومت کو امید ہے کہ پی جی نشستوں میں اضافے سے ماہر ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور بالخصوص دور دراز علاقوں میں صحت خدمات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande