اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج میں جگر کے سرطان کے علاج میں انٹروینشنل ریڈیولوجی کی حالیہ پیش رفت پر ورکشاپ منعقد
علی گڑھ, 12 اگست (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیوڈائیگنوسس نے ‘‘جگر کے سرطان کے علاج میں انٹروینشنل ریڈیولوجی: حالیہ پیش رفت ’’کے موضوع پر ایک سی ایم ای اور ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں تدریسی اراکین، ریزی
جے این ایم سی


علی گڑھ, 12 اگست (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیوڈائیگنوسس نے ‘‘جگر کے سرطان کے علاج میں انٹروینشنل ریڈیولوجی: حالیہ پیش رفت ’’کے موضوع پر ایک سی ایم ای اور ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں تدریسی اراکین، ریزیڈنٹس، مندوبین اور طبی ماہرین نے شرکت کی اور جگر کے سرطان کے علاج میں امیج گائیڈیڈ کم از کم مداخلتی طریقہ کار کے بدلتے ہوئے کردار پر گفتگو کی۔ اس موقع پرعلاج کے طریقوں میں ہونے والی جدید پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر ضرغم ضیاء، چیئرمین ریڈیولوجی و کنسلٹنٹ، انٹروینشنل ریڈیولوجسٹ، کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال و ریسرچ سینٹر، جدہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کوئین الزبتھ ہسپتال اور یونیورسٹی آف برمنگھم سمیت بین الاقوامی اداروں میں اپنے تجربات کی روشنی میں انٹروینشنل آنکولوجی اور جگر کے سرطان کے علاج میں ابھرنے والے نئے امکانات پر گفتگو کی۔

مہمان اعزازی، اے ایم یو پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے شعبہ ریڈیو ڈائیگنوسس کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور جے این ایم سی ایچ میں انٹروینشنل ریڈیولوجی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر محمد خالد، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، اور پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جے این ایم سی ایچ نے سرطان کے علاج کو بہتر بنانے میں کم از کم مداخلتی طریقہ کار کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو واضح کیا۔

پروفیسر مہتاب احمد پروگرام کے آرگنائزنگ چیئرمین، پروفیسر سیف اللہ خالد آرگنائزنگ سکریٹری اور ڈاکٹر ایس ایم دانش قاسم، شریک آرگنائزنگ سکریٹری تھے۔ ڈاکٹر اثنا الہام، جونیئر ریزیڈنٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔أ

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande