ترنگا یاترا: شیخاوت کی نوجوانوں سے وکست بھارت کی تعمیر کا عہد لینے کی اپیل
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ ملک کووکست بھارت بنانے کے عزم کے ساتھ منعقد کی گئی ترنگا یاترا میں مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے نوجوانوں اور ہم وطنوں سے ملک کی تعمیر میں متحد ہو کر تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہندوست
Gajendra-Singh-Shekhawat-BJP


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ ملک کووکست بھارت بنانے کے عزم کے ساتھ منعقد کی گئی ترنگا یاترا میں مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے نوجوانوں اور ہم وطنوں سے ملک کی تعمیر میں متحد ہو کر تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہندوستان کے تنوع کو اتحاد کے ایک دھاگے میں باندھنے کی علامت ہے اور اسے گواہ سمجھ کرہر شہری کو ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے خود کو وقف کرنا چاہئے۔

شیخاوت نے کہا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر ملک ان امر شہیدوں کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں کا احترام کرنے کا سب سے زیادہ معنی خیز طریقہ یہ ہے کہ اہل وطن ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کریں اور اس کے حصول کے لئے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا صرف قومی پرچم کے ساتھ نکلنے کا پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ قومی اتحاد، قومی فخر اور شہری ذمہ داری کا پیغام دینے کی مہم ہے۔ یاترا کے ذریعے لوگوں کو جدوجہد آزادی کی اقدار اور ملک کی تعمیر کی ذمہ داری سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سال کے پروگرام کو خاص قرار دیتے ہوئے شیخاوت نے کہا کہ ”وندے ماترم“ کے 150برس مکمل ہونے کا جشن بھی ملک منا رہا ہے۔ جدوجہد آزادی کے دوران، وندے ماترم نے لوگوں میں حب الوطنی اور آزادی جدوجہد کی ترغیب دی تھی۔ اس لیے ترنگا یاترا کے ساتھ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کو منانا نئی نسل کو تحریک آزادی کی اقدار سے جوڑنے کا ایک اہم موقع ہے۔ 2026 کی قومی تقریبات میں وندے ماترم کے 150برس مکمل ہونے کو خاص طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ ترنگا یاترا حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے یوم آزادی پر منعقد کی جانے والی ملک گیر تقریب ہے۔ یہ بنیادی طور پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت 9 اگست سے 15 اگست کے درمیان ملک بھر میں منعقد کی جاتی ہے۔ وزارت ثقافت اس کے لئے نوڈل وزارت کے طور پر کام کرتی ہے اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande