
علی گڑھ, 12 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ کے نوجوانوں کو اپنے علاقے کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں اور جدوجہد کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ یہ بات علی گڑھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار سنگھ نے یومِ آزادی سے قبل مجاہدینِ آزادی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جیل کی لائبریری میں قیدیوں کے مطالعے کے لیے مجاہدینِ آزادی سے متعلق اہم کتابیں رکھی جائیں گی۔
جیل انتظامیہ کی دعوت پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ضلعی کوآرڈینیٹر سریندر شرما نے ساتھیوں کے ہمراہ جیل پہنچ کر 1807 سے آزادی کے بعد تک علی گڑھ کے انقلابیوں کی جدوجہد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے جیل انتظامیہ کو ’’سوادھینتا کے مہا سمر میں ماتر شکتی اور سادھو سنتوں کا تعاون‘‘ نامی کتابیں پیش کیں، جن کا مطالعہ اب جیل میں مقید قیدی بھی کر سکیں گے۔
اس موقع پر جیلر وکاس کٹیار، فارماسسٹ آنند پانڈے، سنجے شرما، پنکج دھیرج، مکیش بھاردواج، رجنی تومر، ونے شرما، دھرمیویر سنگھ سمیت دیگر افراد موجود رہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ