
جموں، 12 اگست (ہ س)۔
دریائے چناب میں چار روز قبل ڈوبنے والے 30 سالہ نوجوان کی لاش بدھ کے روز حکام نے برآمد کرلی، جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اکھنور کے کھوڑ علاقے کے رہائشی گجے سنگھ اور راکیش سنگھ 9 اگست کو ہمی پور سدھر گاؤں کے قریب چناب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔ریسکیو ٹیموں اور حکام کی جانب سے جاری تلاش کے دوران گجے سنگھ کی لاش برآمد کرلی گئی، جسے قانونی کارروائی کے لیے کھوڑ اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب راکیش سنگھ کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا اور اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل حکام نے دریا کے کنارے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور کپڑے بھی برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیے تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر