مانسون اجلاس میں 4 بل منظور، آٹھویں اسمبلی میں اب تک 19 کیگ رپورٹس پیش
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر ویجیندر گپتا نے کہا ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران 13 گھنٹے 19 منٹ کی کارروائی میں چار بل منظور کیے گئے۔ اس کے علاوہ آٹھویں دہلی اسمبلی کے چھ اجلاسوں میں اب تک 19 کیگ رپورٹس ایوان کے میز پر پیش کی جا چک
مانسون اجلاس میں 4 بل منظور، آٹھویں اسمبلی میں اب تک 19 کیگ رپورٹس پیش


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔

دہلی اسمبلی کے اسپیکر ویجیندر گپتا نے کہا ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران 13 گھنٹے 19 منٹ کی کارروائی میں چار بل منظور کیے گئے۔ اس کے علاوہ آٹھویں دہلی اسمبلی کے چھ اجلاسوں میں اب تک 19 کیگ رپورٹس ایوان کے میز پر پیش کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران یہ معلومات دیں اور کہا کہ مانسون اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف مسلسل غیر حاضر رہیں۔

ویجیندر گپتا نے بتایا کہ مانسون اجلاس کے دوران چار اہم بل پیش کرکے منظور کیے گئے۔ ان میں دہلی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسٹیبلشمنٹس (منسوخی) بل، 2026، شہریوں کو وقت مقررہ اور آسان خدمات کی فراہمی کے حق سے متعلق بل، 2026، دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ(ترمیمی) بل، 2026 اور دہلی فائر سروس (ترمیمی) بل، 2026 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین عوامی خدمات کے بہتر انتظام، شہری پناہ گاہوں کے انتظام کو مضبوط بنانے اور دہلی فائر سروس کے کام کاج میں بہتری کی سمت اہم قدم ہیں۔

ویجیندر گپتا نے کہا کہ ضابطہ 280 کے تحت ارکان نے مجموعی طور پر عوامی مفاد کے 52 معاملات اٹھائے۔ عام طور پر روزانہ 10 ارکان کے لیے مقرر حد کے باوجود اس مرتبہ ایک ہی دن میں 23 ارکان کو عوامی مفاد کے مسائل اٹھانے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 22 اپوزیشن ارکان والی اسمبلی میں حزب اختلاف کے تقریباً 20 ارکان ایوان میں موجود رہے، جبکہ حکمراں جماعت کے بھی 48 میں سے تقریباً 44 سے 45 ارکان کی مضبوط حاضری رہی۔اسپیکر نے ساتویں دہلی اسمبلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے مکمل پانچ سالہ دور میں صرف پانچ اجلاس منعقد کیے تھے۔ اس کے برعکس آٹھویں دہلی اسمبلی نے ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں چھ اجلاس منعقد کیے ہیں۔

اس کے علاوہ دہلی لکشمی یوجنا کے سلسلے میں ایوان نے متفقہ طور پر مبارکباد کی قرارداد منظور کی۔ گرو نانک صاحب جی کے پرکاش اتسو کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ سابق ارکان اسمبلی اور دہلی میں پیش آنے والے افسوسناک آتش زدگی کے واقعات کے متاثرین کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

وجندر گپتا نے کہا کہ 19 کیگ رپورٹس پر ایوان میں تفصیلی اور مقررہ مدت کے اندر بحث کی گئی۔ تمام رپورٹس کو متعلقہ سرکاری محکموں کو ایکشن ٹیکن رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا فعال کردار ہوگا اور بھارت کے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان رپورٹس پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ہر معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے اور کیگ کی سفارشات پر جلد از جلد مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ایوان اور اسمبلی احاطے میں بعض اپوزیشن ارکان کے مبینہ غیر مہذب رویے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر نے اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا، چاول جیسی اشیا پھینکنا، نازیبا زبان کا استعمال کرنا اور تینوں دن مارشلوں کی مداخلت کی صورتحال پیدا ہونا افسوسناک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande