
حیدرآباد ،12 اگست (ہ س)۔
ایل بی نگرپولیس اسٹیشن میں بدھ کی علی الصبح ایک کانسٹیبل نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ رات کی ڈیوٹی پرمامورکانسٹیبل، جس کی شناخت جے سائی کمارکے نام سے ہوئی ہے، رات کے تقریباً 2:30 بجے پولیس عملے نے ایل بی نگر اے سی بی دفترکے ریسٹ روم میں پھندے سے لٹکاہواپایا۔انہیں فوری طورپرقریبی کامینینی ہاسپٹل منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔ بعد میں ان کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ سائی کمار،جو2024 بیچ کے کانسٹیبل تھے،ایل بی نگراے سی پی دفترسے منسلک تھے اورای-کاپس کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وہ کرمن گھاٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ ان کے اس انتہائی قدم کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے سائی کمار کے اہل خانہ کو مطلع کردیا ہے اور خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق