طلباء پر تشدد اور چڑھاوا چوری سمیت تمام مسائل پر بحث ہو، سرکار شرط نہیں رکھ سکتی ۔ پون کھیڑا
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بدھ کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث صرف طلبہ کے احتجاج تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں ایودھیا میں رام مندر میں چڑھاوا چوری سے متعلق الزامات، طلبہ کے خلاف کریک ڈاون، مبینہ پیپر لیک اور طلبہ کی
بحث


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بدھ کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث صرف طلبہ کے احتجاج تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں ایودھیا میں رام مندر میں چڑھاوا چوری سے متعلق الزامات، طلبہ کے خلاف کریک ڈاون، مبینہ پیپر لیک اور طلبہ کی خودکشی سمیت تمام مسائل کا احاطہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے ہی ان تمام مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت کو بحث کے لیے شرائط نہیں رکھنی چاہئیں۔

پارلیمنٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھیڑا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے کہ حکومت طلبہ کے احتجاج سے متعلق تمام پہلووں پر تفصیلی بحث کے لیے تیار ہے اور اگر اپوزیشن 24 گھنٹے کے اندر بحث کی تجویز دیتی ہے تو سرکار بحث کے لئے تیار ہے۔ کھیڑا نے کہا کہ حکمران جماعت کو بحث کے لیے شرط رکھنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ اگر بحث ہوئی تو طلباءکے خلاف کریک ڈاون، مبینہچڑھاوا چوری، پیپر لیک، طلباءکی خودکشی اور احتجاج کے دوران پیلٹ گن، آنسو گیس اور دیگر طاقت کے استعمال جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کو ایوان میں آکر ان مسائل کا جواب دینا ہوگا۔

کھیڑا نے وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ میں باقاعدگی سے موجود رہنے کے بیان پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کمپلیکس میں آنا اور ایوان میں موجود رہنا مختلف چیزیں ہیں۔ اگر وزیر داخلہ پارلیمنٹ کی کینٹین یا دوسری جگہوں پر آتے ہیں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ایوان میں آ رہے ہیں۔

بحث کے لیے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھنے کے اپوزیشن کے مطالبے پر کھیڑا نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے ہی اپنا مطالبہ واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دوبارہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کن مسائل پر بات چیت کی جانی چاہیے۔ حکومت کو طلباءپر مبینہ تشدد، پیپر لیک اور طلباءکی خودکشی سمیت تمام متعلقہ مسائل پر بات چیت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ حکومت ان مسائل پر بحث سے کیوں گریز کر رہی ہے؟

کھیڑا نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس تقریبا ختم ہونے کے بعد بحث کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ اپوزیشن طویل عرصے سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں آئیں اور جنتر منتر اور ملک کے دیگر حصوں میں طلبا کے خلاف کریک ڈاو¿ن پر بیان دیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande