
علی گڑھ, 12 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز برائے تعلیم بالغاں (سی سی اے ای ای) نے حکومت ہند کے آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم سویم کے موضوع پر ایک لیکچر منعقد کیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر شرکاء کو آن لائن تعلیم کے ذریعہ دستیاب مواقع سے روشناس کرایا گیا۔
سویم کے نوڈل افسر ڈاکٹر ارشد اقبال نے اپنے خطاب میں اس پلیٹ فارم کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ملک بھر کے معروف اداروں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے کورسز، رجسٹریشن اور داخلے کے طریقہ کار، کورس کی ساخت، اسناد اور امتحانات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے شرکاء کو تعلیمی ترقی، پیشہ ورانہ نشوونما اور زندگی بھر جاری رہنے والی تعلیم کے لیے سویم سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر‘‘کمپیوٹر فنڈامینٹلز’’ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ آخر میں ڈاکٹر شمیم اختر نے اظہار تشکر کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ