حکومت پارلیمنٹ میں نیٹ امتحان کو لے کر طلباءتحریک پر بحث کے لیے تیار: امت شاہ
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے بدھ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں نیٹ امتحان کو لے کر طلباءتحریک کے معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے بات چیت کرکے اس موضوع پر مناسب
حکومت پارلیمنٹ میں نیٹ امتحان کو لے کر طلباءتحریک پر بحث کے لیے تیار: امت شاہ


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے بدھ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں نیٹ امتحان کو لے کر طلباءتحریک کے معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے بات چیت کرکے اس موضوع پر مناسب وقت مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔

امت شاہ نے خط میں کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں نیٹ امتحان کو لے کر طلبہ تحریک کے معاملے پر بحث کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر موجودہ پارلیمانی اجلاس میں ہی پبلک امتحانات ترمیمی بل، 2026 پر بحث ہو چکی ہے، جس میں اپوزیشن کے کسی بھی رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں نیٹ امتحان کے حوالے سے کوئی بات نہیں رکھی۔ اس کے باوجود حکومت اس معاملے پر دوبارہ بحث کے لیے تیار ہے۔

وزیر داخلہ نے لوک سبھا اسپیکر سے درخواست کی کہ اپوزیشن سے بات چیت کرکے باہمی رضامندی سے آج سے جتنا وقت اور جتنے گھنٹے مناسب سمجھیں، اس موضوع پر بحث کے لیے مختص کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے دوران وہ ایوان میں موجود رہ کر اس معاملے پر بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ نے کہا کہ جمہوریت میں بحث اور مکالمے کے ذریعے ہی حل نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جمہوریت اور جمہوری اداروں پر غیر متزلزل اعتماد ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ایوان بحث اور مکالمے کے لیے ہی ہے۔

انہوں نے لوک سبھا اسپیکر سے اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرکے اس اہم موضوع پر ایوان میں سازگار ماحول بنانے کی اپیل کی، تاکہ حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان اس معاملے پر اپنے خیالات پیش کر سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande