
شملہ، 12 اگست (ہ س)۔ سری مور ضلع کے شری رینوکا جی اسمبلی حلقہ کے تحت سنگڑاہ میں منگل کی نصف شب اسپتال سے ایک شخص کی لاش لے کر گاوں واپس آ رہے لوگوں سے بھری بولیرو کیمپر گاڑی گتلوگ کے قریب اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے نیچے ایک کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔
مرنے والے تمام افراد تحصیل نوہرادھار کے گاو¿ں ارلو کے رہائشی تھے۔ مرنے والوں کی شناخت راجندر (37) ولد نوپا رام، دیس راج (23) ولد پریم سنگھ، ریکھی رام (58) ولد جاگر سنگھ اور رام گوپال (62) ولد گنگا رام کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ آدھی رات کو گتلوگ کے قریب پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق 11 اگست کو سنیل شرما اپنے تاو¿ جگدیش شرما کو لے کر سنگڑاہ اسپتال پہنچے تھے۔ جگدیش شرما کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ جانچ کے بعد اسپتال کے میڈیکل آفیسر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اسکے بعد سنیل شرما اور ان کے آئے لوگوں نے جگدیش شرما کی لاش کو ارلو گاو¿ں پہنچانے کے لیے ایک بولیرو کیمپر کرایے پر لی تھی۔ گاڑی کا نمبر ایچ پی 79-4595 ہے اور اسے کپل دیو چلا رہا تھا۔
پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں سنیل شرما نے بتایا کہ جب گاڑی چناڈ گاو¿ں پہنچی تو آخری رسومات میں شرکت کے لیے اہل خانہ اور کچھ دوسرے گاو¿ں والے بھی اس میں سوار ہوئے۔ اس کے بعد سبھی جگدیش شرما کی لاش کو لے کر ارلو گاو¿ں کی طرف روانہ ہوئے۔ گاڑی جب گتلوگ پہنچی تو ڈرائیور کپل دیو گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس کے بعد بولیرو کیمپر سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری ۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں راجندر، دیس راج، ریکھی رام اور رام گوپال کی موت ہو گئی۔ حادثے میں برج موہن (62) ولد کانتھی رام ساکن چناڈ، کرپا رام (61) ولد گنگا رام ساکن چناڈ، دیویندر سنگھ (44) ولد ہیم چند ساکن چناڈ، سنیل شرما (21) ولد رام سوروپ ساکن چناڈ، رام سوروپ (44) ولد دلیپ سنگھ ساکن ارلوا،جے پرکاش(45) ولد دیا رام ساکن چناڈ، سندیپ (21) ولد کمل ساکن ارلو، کملیندر (48) ولد رامانند ساکن چناڈ اور ڈرائیور کپل دیو (39) ولد ویریندر ساکن ڈونگی، پوسٹ آفس لانا پالر، تحصیل سنگڑاہ اس حادثے میں زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کا سنگڑاہ اسپتال میں علاج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کملیندر، سندیپ، رام سوروپ اور ڈرائیور کپل دیو کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میڈیکل آفیسر نے چاروں کو بہتر علاج کے لیے ناہن میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ دیگر زخمی سنگڑاہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سرمور پولیس کے ایک افسر نے حادثے کی تصدیق کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس سے وہ کھائی میں جا گری۔ حادثے کی مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی ہے۔ سی ایچ سی سنگڑاہ میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
غورطلب ہے کہ ہماچل پردیش میں مانسون کے موسم میں سڑک حادثات بڑھ جاتے ہیں۔30 جون سے شروع ہونے والے موجودہ مانسون سیزن میں اب تک سڑک حادثات میں 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چمبا اور سرمور اضلاع میں سب سے زیادہ16-16 اموات ہوئی ہیں۔بارش کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ، خراب موسم اور کئیجگہ سڑکوں کی خراب حالت برسات کے موسم میں ڈرائیوروں کے لیے چیلنج کا باعث بنی ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد