مظفر پور میں بس میں آگ لگی، بال بال بچے مسافر
مظفر پور میں بس میں آگ لگی، بال بال بچے مسافرمظفر پور، 12 اگست (ہ س)۔ مظفر پور میں منگل کی دیر رات اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب 30 مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد بس میں افراتفری مچ گئی۔ غنیمت رہی کہ تمام مسافروں کو بر
مظفر پور میں بس میں آگ لگی، بال بال بچے مسافر


مظفر پور میں بس میں آگ لگی، بال بال بچے مسافرمظفر پور، 12 اگست (ہ س)۔ مظفر پور میں منگل کی دیر رات اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب 30 مسافروں سے بھری بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد بس میں افراتفری مچ گئی۔ غنیمت رہی کہ تمام مسافروں کو بروقت نکال لیا گیا جس سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس موتیہاری سے پٹنہ جا رہی تھی کہ مظفر پور ضلع کے موتی پور تھانہ علاقے میں برجی فلائی اوور پر اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے بڑھی اور پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے بس میں سوار مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مسافر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ تھوڑی ہی دیر میں بس تیزی سے جلنے لگی اور فلائی اوور پر افراتفری مچ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ بس میں سوار تمام 30 مسافر بال بال بچ گئے۔ اگر آگ پھیلنے کے بعد مسافروں کو بس سے باہر نکلنے میں تھوڑی دیر ہوتی تو سنگین حادثہ رونما سکتا تھا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بس میں اچانک آگ لگنے سے مسافر گاڑیوں کے حفاظتی انتظامات اور تکنیکی معائنہ پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande