جل جیون مشن میں 92.46 فیصد کام مکمل، باقی اسکیمیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
دہرادون، 12 اگست (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو دہرادون واقع سکریٹریٹ میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے باقی اسکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک باقاعدہ، وافر، محفوظ اور معیاری پی
جل جیون مشن میں 92.46 فیصد کام مکمل، باقی اسکیمیں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت


دہرادون، 12 اگست (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو دہرادون واقع سکریٹریٹ میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے باقی اسکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک باقاعدہ، وافر، محفوظ اور معیاری پینے کا پانی پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاست میں جل جیون مشن کے تحت 16,555 اسکیموں میں سے 15,540 اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں اور ریاست کی اوسط پیش رفت 92.46 فیصد ہے۔ فی الحال 1,015 اسکیموں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے باقی اہل دیہی خاندانوں کو مقررہ مدت کے اندر نل کے کنکشن سے جوڑنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مشن کی کامیابی صرف نل کا کنکشن دینے سے نہیں بلکہ گھروں تک باقاعدگی سے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے طے ہوگی۔ انہوں نے مکمل ہو چکی اسکیموں کی موقع پر تصدیق کرانے کی بھی ہدایت دی۔

دیہی خاندانوں کو نل سے پانی کی دستیابی کے جائزے کے دوران بتایا گیا کہ ریاست میں 14.48 لاکھ دیہی خاندانوں میں سے 14.20 لاکھ خاندانوں کو نل کے کنکشن دیے جا چکے ہیں۔ وہیں 14,979 گاو¿ں میں سے 9,796 گاو¿ں میں ہر نل سے پانی کی دستیابی کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔

دھامی نے زیر تعمیر اور زیر التوا اسکیموں کو مشن موڈ میں مکمل کرنے اور ضلع مجسٹریٹوں کو متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل کرکے مسائل کا جلد از جلد حل یقینی بنانے کو کہا۔ انہوں نے اسکیموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی۔

وزیر اعلیٰ نے پہاڑی علاقوں میں پینے کے پانی کے ذرائع کے تحفظ اور احیا، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور آبی ذرائع کے دوبارہ بھراو¿ پر خصوصی توجہ دینے کو کہا۔ انہوں نے ہر ضلع میں تکنیکی مسائل کے فوری حل کا نظام تیار کرنے اور مکمل ہو چکی اسکیموں کے باقاعدہ آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے مستقل انتظام یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande