15 اگست کو لال قلعہ کے آس پاس صبح 4 سے 10 بجے تک ٹریفک بند، دہلی پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بنا پر لال قلعہ اور آس پاس کے علاقوں م
15 اگست کو لال قلعہ کے آس پاس صبح 4 سے 10 بجے تک ٹریفک بند، دہلی پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی


نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔

یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بنا پر لال قلعہ اور آس پاس کے علاقوں میں کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔ یہ پابندیاں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک نافذ رہیں گی۔ اس دوران صرف لیبل والے مجاز گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیتاجی سبھاش مارگ پر دہلی گیٹ سے چٹہ ریل چوک، لودھیان روڈ پر دہلی جی پی او سے چٹہ ریل چوک، ایس پی مکھرجی مارگ پر ایچ سی سین مارگ سے جمنا بازار چوک، چاندنی چوک روڈ پر فاو¿نٹین چوک سے لال قلعہ، نشاد راج مارگ پر رنگ روڈ سے نیتاجی سبھاش مارگ، ایسپلینیڈ روڈ اور اس سے منسلک راستوں کے علاوہ راج گھاٹ سے آئی ایس بی ٹی تک رنگ روڈ پر صبح 4 سے 10 بجے تک عام ٹریفک بند رہے گا۔

جن گاڑیوں کے پاس تقریب یا ریہرسل کے پارکنگ لیبل نہیں ہیں، انہیں صبح 4 سے 10 بجے کے درمیان انڈیا گیٹ کے سی-ہیکساگون، کوپرنیکس مارگ، منڈی ہاو¿س، سکندرا روڈ، ڈبلیو پوائنٹ، اے پوائنٹ تلک مارگ، متھرا روڈ، بی ایس زیڈ مارگ، نیتاجی سبھاش مارگ، جواہر لال نہرو مارگ اور رنگ روڈ کے کئی حصوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شمال-جنوب آمدورفت کے لیے متبادل راستے

جنوبی دہلی سے شمالی دہلی جانے والے افراد اروِندو مارگ، صفدرجنگ روڈ، کمال اتاترک مارگ، کوٹلیا مارگ، مدر ٹریسا کریسنٹ، پارک اسٹریٹ، مندر مارگ، پنچ کوئیاں روڈ اور رانی جھانسی روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسرے متبادل کے طور پر کناٹ پلیس سے منٹو روڈ، بھوبھوتی مارگ، اجمیر ی گیٹ، شردھانند مارگ، لاہوری گیٹ چوک، نیا بازار اور پیلی کوٹھی سے ہوتے ہوئے ایس پی مکھرجی مارگ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

تیسرے متبادل میں نظام الدین پل، پشتہ روڈ، جی ٹی روڈ اور یودھشٹر سیتو کے راستے آئی ایس بی ٹی پہنچا جا سکتا ہے۔

ایسٹ-ویسٹ کوریڈور کے لیے متبادل راستے

مشرقی اور مغربی دہلی کے درمیان آمدورفت کرنے والے افراد این ایچ-24/این ایچ-9، نظام الدین کھٹہ، بارہ پلا روڈ، ایمس فلائی اوور اور رنگ روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈی این ڈی سے باراپلا روڈ کے راستے بھی آگے جایا جا سکتا ہے۔

وکاس مارگ سے آنے والی گاڑیاں آئی پی مارگ، ڈی ڈی یو مارگ، منٹو روڈ اور پھر کناٹ پلیس یا اجمیر ی گیٹ کی جانب جا سکیں گی۔

ڈی این ڈی، این ایچ-24/این ایچ-9، یودھشٹر سیتو، سگنیچر برج اور وزیرآباد برج کھلے رہیں گے۔ تاہم پرانا لوہے کا پل اور شانتی ون کی طرف جانے والا گیتا کالونی پل بند رہے گا۔

نصف شب سے بھاری گاڑیوں اور بین ریاستی بسوں پر پابندی

ٹریفک پولیس کے مطابق 14 اگست کی رات 12 بجے سے 15 اگست کی صبح 11 بجے تک نظام الدین کھٹہ سے وزیرآباد برج کے درمیان مال بردار گاڑیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ اسی مدت میں مہارانا پرتاپ آئی ایس بی ٹی اور سرائے کالے خان آئی ایس بی ٹی کے درمیان بین ریاستی بسوں کی آمدورفت بھی ممنوع رہے گی۔

اسی طرح ڈی ٹی سی سمیت مقامی بسیں 14 اگست کی نصف شب سے 15 اگست کی صبح 11 بجے تک کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی سے این ایچ-24/نظام الدین کھٹہ کے درمیان رنگ روڈ پر نہیں چلیں گی۔ انہیں متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔ لودھیان روڈ، نیتاجی سبھاش مارگ، ایس پی مکھرجی مارگ اور رنگ روڈ کے کئی حصوں پر بھی بسوں کی آمدورفت بند رہے گی۔

ریلوے اسٹیشن جانے والوں کے لیے الگ انتظام

پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن جانے والوں کو مغربی اور جنوبی دہلی سے مدر ٹریسا کریسنٹ، پارک اسٹریٹ، مندر مارگ، پنچ کوئیاں روڈ، رانی جھانسی روڈ، آزاد مارکیٹ، بلیوارڈ روڈ اور موری گیٹ کے راستے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شمالی اور مشرقی دہلی سے بھی موری گیٹ، پل ڈفرین اور ایس پی مکھرجی مارگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے مشرقی دہلی سے وکاس مارگ، ڈی ڈی یو مارگ اور بھوبھوتی مارگ، جبکہ مغربی دہلی سے پوسا روڈ، ہنومان مندر، پنچ کوئیاں روڈ، کناٹ پلیس اور چیلمسفورڈ روڈ متبادل راستے کے طور پر دستیاب رہیں گے۔

آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ جانے والوں کے لیے جنوبی اور نئی دہلی سے مدر ٹریسا کریسنٹ، پارک اسٹریٹ، مندر مارگ، پنچ کوئیاں روڈ اور رانی جھانسی روڈ کا راستہ رہے گا۔ شمالی دہلی سے آئی ایس بی ٹی جانے پر کوئی خاص پابندی نہیں ہوگی۔

بسوں کے روٹ بھی تبدیل

جنوبی دہلی سے لال قلعہ، پرانا دہلی ریلوے اسٹیشن اور فاو¿نٹین کی طرف جانے والی بسوں کو رنگ روڈ، این ایچ-24، پشتہ روڈ، نئے آئی ایس بی ٹی برج اور بلیوارڈ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ مشرقی دہلی سے آنے والی بسوں کو بھی متبادل راستوں سے بھیجا جائے گا۔

روشن آرا روڈ سے پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن آنے والی بسیں تیس ہزاری کورٹ کے قریب رکیں گی۔ پرانی روہتک روڈ سے آنے والی بسیں موری گیٹ پر اور نئی روہتک روڈ سے آنے والی بسیں گوکھلے مارگ پر مقررہ مقامات پر روکی جائیں گی۔

اجمیر ی گیٹ اور منٹو برج کی جانب سے آنے والی بسوں کو ترکمان گیٹ کے سامنے آصف علی روڈ تک بھیجا جائے گا۔ بین ریاستی بسوں کے لیے بھی الگ ڈائیورژن نافذ رہے گا۔

غازی آباد سے آنے والی بسیں بھوپورہ چونگی اور وزیرآباد روڈ کے راستے آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ پہنچیں گی۔ فریدآباد سے آنے والی بسوں کو سرائے کالے خان پر روکنے یا رنگ روڈ کے متبادل راستے سے آئی ایس بی ٹی بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

پانچ مقامات پر ڈی ٹی سی ریکوری وین تعینات رہیں گی

ٹریفک نظام معمول پر آنے تک ڈی ٹی سی کی ریکوری وین گوکھلے مارگ، گھٹا مسجد، جمنا بازار، دہلی گیٹ اور چٹہ ریل چوک پر تعینات رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آخری وقت کی پریشانی سے بچنے کے لیے گھر سے مناسب وقت لے کر نکلیں۔

تقریب میں کیا چیزیں نہیں لے جا سکیں گے

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام لوگوں کو لال قلعہ کے آس پاس کیمرہ، دوربین، ریموٹ کنٹرول کار کی چابی، چھتری، ہینڈ بیگ، بریف کیس، ٹرانزسٹر، سگریٹ لائٹر، ٹفن، پانی کی بوتل اور لنچ باکس جیسی اشیا نہ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی مشتبہ چیز کو نہ چھوئیں اور مشتبہ شخص، گاڑی یا سرگرمی نظر آنے پر فوری طور پر قریبی پولیس اہلکار کو اطلاع دیں۔

اس کے علاوہ دہلی میں 2 سے 16 اگست تک ڈرون، پیرا گلائیڈر، پیرا موٹر، ہینگ گلائیڈر، مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ، یو اے وی، کواڈ کاپٹر، ہاٹ ایئر بیلون اور دیگر ایسے فضائی پلیٹ فارم کے آپریشن پر پابندی نافذ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande