مونٹریال اوپن: بین شیلٹن کی شاندار کارکردگی جاری، کوئی سیٹ ہارے بغیر سیمی فائنل میں پہنچے
مونٹریال، 12 اگست (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن امریکہ کے بین شیلٹن نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (مونٹریال اوپن) کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ شیلٹن نے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک کو ا سٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-1 سے ش
-Sports-Tennis-shelton-canadian-open-semifinal


مونٹریال، 12 اگست (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن امریکہ کے بین شیلٹن نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کینیڈا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (مونٹریال اوپن) کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ شیلٹن نے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک کو ا سٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-1 سے شکست دی۔23 سالہ شیلٹن نے اس سال کینیڈین اے ٹی پی ماسٹرز 1000 میں مسلسل چوتھی جیت درج کی اور چاروں میچوں میں کوئی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔

مینسیک کے خلاف، شیلٹن نے 18 ونرس لگائے اور صرف تین انفورسڈ ایررکئے۔ انہوں نے اپنی پہلی سرو پر 89 فیصد پوائنٹس جیتے ۔ مقابلے میں انہیں ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شیلٹن نے میچ کے دوران 147 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سروس بھی کی ۔

جیت کے بعد شیلٹن نے کہا،”یہ شاندار لگا۔ میں اپنی ریٹرنگیم سے بہت خوش تھا۔گراونڈ سے جس طرح میں نے پہلے پوائنٹ سے کھیلا، میں اسی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں پورے میچ میں جس سطح کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ سیمی فائنل میں بھی اس کارکردگی کو جاری رکھوں گا۔“

لرنر ٹیئن سے ہوگا اگلا مقابلہ

مونٹریال ٹورنامنٹ ڈرا میں اب باقی رہ گئے کھلاڑیوں میں سے ٹاپ 10 میں سے ایک شیلٹن کا سیمی فائنل میں امریکہ کے 12 ویں سیڈڈ لرنر ٹیئن سے مقابلہ ہوگا۔ دونوں کھلاڑی اب تک دو مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں میں ٹیئن نے جیت درج کی ہے۔ٹیئن نے اس سال انڈین ویلز کے دوسرے راو¿نڈ میں بھی شیلٹن کو شکست دی تھی ۔

ٹیئن نے کوارٹر فائنل میں ڈینیئل میریڈا کو 6-3، 6-2 سے ہرا کر پہلی بار کسی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ 20 سالہ ٹیئن نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ میں جیت لیا۔

ٹیئن نے اس سال آسٹریلین اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ انڈین ویلز میں اپنے پہلے ماسٹرز کوارٹر فائنل میں پہنچے اور جنیوا میں اپنے کریئر کا پہلا کلے کورٹ خطاب جیتا۔

شیلٹن کے خلاف اپنے میچ کے بارے میں، ٹیئن نے کہا،”بین خواہ کسی بھی پوزیشن میں ہوں،وہ اچھی سروس کریں گے ۔ وہ بیس لائن سے تیز شاٹ لگائیں گے ۔ اس وقت وہ کافی اعتماد سے کھیل رہے ہیں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande