این ڈی اے کی منگل ملن میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے ترنگا لہرایا
این ڈی اے کی منگل ملن میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے ترنگا لہرایا نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار ’منگل ملن‘ میٹنگ میں منگل کو وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سمیت این ڈی اے کے کئ
این ڈی اے کی میٹنگ میں ترنگا لہراتے ہوئے وزیراعظم مودی اور بی جے پی صدر نتن نوین


این ڈی اے کی منگل ملن میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے ترنگا لہرایا

نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار ’منگل ملن‘ میٹنگ میں منگل کو وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سمیت این ڈی اے کے کئی اراکین پارلیمنٹ اور سینئر رہنما شامل ہوئے۔ میٹنگ کے دوران وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ شاہ سمیت این ڈی اے رہنماوں نے ترنگا لہرایا۔

میٹنگ کا آغاز ’وندے ماترم‘ کے نعروں کے ساتھ ہوا۔ اپوزیشن مسلسل وزیر داخلہ امت شاہ کی ایوان میں موجودگی اور مختلف امور پر بحث کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس کے جواب میں این ڈی اے کی جانب سے اپوزیشن پر سیاسی جوابی حملے کی تیاری کی گئی ہے۔ میٹنگ سے باہر نکلتے وقت این ڈی اے رہنماوں نے ہاتھوں میں پوسٹر لے کر پیغام دیا جس پر لکھا ہے- ’’وزیر داخلہ بحث کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن بھاگ رہا ہے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande