پائیدار ترقی سے گورکھپور کوملی نئی شناخت ، حکومت کا عزم، ہر شہری کی زندگی آسان ہو: وزیر اعلیٰ یوگی
گورکھپور، 11 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی مسلسل رفتار سے گورکھپور کی بدلتی ہوئی تصویر اب صاف نظر آرہی ہے۔ شہر کی ہر اہم سڑک کو فور لین سے جوڑا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر فلائی اوور اور اوور برج تعمیر ک
پائیدار ترقی سے گورکھپور کوملی نئی شناخت ، حکومت کا عزم، ہر شہری کی زندگی آسان ہو: وزیر اعلیٰ یوگی


گورکھپور، 11 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی مسلسل رفتار سے گورکھپور کی بدلتی ہوئی تصویر اب صاف نظر آرہی ہے۔ شہر کی ہر اہم سڑک کو فور لین سے جوڑا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر فلائی اوور اور اوور برج تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ مسلسل جاری ترقیاتی کاموں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سہولت نے گورکھپور کو ایک نئی شناخت دی ہے۔ حکومت کا عزم ہے کہ ہر شہری کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ آسانی پیدا ہو۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کی صبح گورکھپور-سونولی شاہراہ سے گرین سٹی ہوتے ہوئے مادھوپور باندھ تک سڑک کی توسیع اور مضبوطی کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نیتاجی سبھاش چندر نگر میں ایس ٹی پی کے قریب واقع میدان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں لوگ طویل عرصے سے رہائش پذیر ہیں اور یہاں کئی اسکول بھی موجود ہیں، لیکن سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ بھاری گاڑیوں کی آمدورفت بھی ممکن نہیں تھی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقریباً 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 2 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر سے متعدد مسائل حل ہوگئے ہیں۔ اس سے لوگوں کے لیے آمدورفت آسان ہوئی ہے اور پانی جمع ہونے کی مشکل بھی ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک شہریوں کے لیے آسان آمدورفت کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گرین سٹی سے مادھوپورباندھ تک تعمیر ہونے والی نئی سڑک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی بہتر کنیکٹیویٹی کے بعد اب وارانسی، لکھنؤ، نیپال، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج اور بلرام پور سمیت کئی مقامات پر جانے والے افراد کو شہر کے اندر سے گزرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ راج گھاٹ سے ہوتے ہوئے ہابرٹ باندھ-مادھوپور پشتے کو فور لین کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈومین گڑھ میں فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ لوگ اس راستے سے ڈومین گڑھ فور لین بائی پاس پر پہنچ کر کالے سر کے راستے لکھنؤ شاہراہ سے جڑ سکیں گے۔اسی طرح نیپال اور سونولی کی جانب جانے والوں کو مہسرا کے راستے سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گورکھپور کے عوام کے لیے متعدد بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں ریاستی حکومت کے کابینی وزیر ڈاکٹر سنجے نشاد، رکن پارلیمنٹ روی کشن شکلا، میئر ڈاکٹر منگلیش سریواستو، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اور ایم ایل سی ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ، ارکان اسمبلی فتح بہادر سنگھ، شری رام چوہان، وپن سنگھ، مہندر پال سنگھ، پردیپ شکلا، سروَن نشاد، ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر چارو چودھری، بی جے پی کے ضلع صدر جناردن تیواری، مہانگر کے صدر رمیش پرتاپ گپتا، سابق مہانگر صدر راجیش گپتا اور کالی باڑی کے مہنت رویندر داس سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

جلسہ عام سے خطاب سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور-سونولی قومی شاہراہ پر گرین سٹی موڑ کے قریب نو تعمیر شدہ سڑک کے ابتدائی مقام پرفیتہ کاٹ کر سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افتتاحی سنگ بنیاد کی تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ سڑک کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے۔

گرین سٹی سے مادھوپور باندھ تک کشادہ اور مضبوط سڑک کی سہولت ملنے سے خوش مقامی شہریوں نے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا زبردست استقبال کیا۔

تقریباً 1.8 کلومیٹر طویل اس نو تعمیر شدہ سڑک پر تقریباً 70 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ یہ سڑک قومی شاہراہ۔24 سونولی۔نوتنواں۔گورکھپور سے نکل کر گرین سٹی اور پٹنیہ سے ہوتے ہوئے مادھوپور باندھ تک جاتی ہے۔

سڑک کی تعمیر کے اس منصوبے سے گرین سٹی اور اس راستے سے جڑی متعدد کالونیوں کے رہائشیوں کو آسان آمدورفت کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کے دونوں جانب ڈرین کی تعمیر سے پانی کی نکاسی کا بھی مناسب انتظام ہوگیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande