منی پور میں عسکریت پسند تنظیموں کے تین سرگرم کارکن گرفتار
امپھال، 11 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران عسکریت پسند تنظیموں کے تین سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ پیر کو کاکچنگ سی ڈی او یونٹ اور 46 آسام رائفلز کی ایک م
Three-Active-Cadres-Linked-to-


امپھال، 11 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی الگ الگ کارروائیوں کے دوران عسکریت پسند تنظیموں کے تین سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے آج بتایا کہ پیر کو کاکچنگ سی ڈی او یونٹ اور 46 آسام رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہیانگلام تھانے کے علاقے میں وابگائی مایائی لیکائی سے این آر ایف ایم کے سرگرم کیڈر اور مبینہ طور ر جبری وصولی میں ملوث یومن پریمبا (27) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی دن، مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر تھوبل سی ڈی او اور 33 آسام رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے لانگاتھیل علاقے میں تلاشی مہم چلا کرکے وائی کے ایل کے سرگرم کیڈر اور مبینہ طورپر جبری وصولی کرنے والے پوئیام انوچا سنگھ (42) کو لانگاتھیل لائکول بازار سے گرفتار کیا۔

اس سے قبل، سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے کھونگ جوم تھانہ علاقے کے کھونگجوم -لانگاتھیل علاقے سے آر پی ایف /پی ایل اے کے سرگرم رکن شاگولشیم روکیشور سنگھ عرف شانتا (59) کو گرفتار کیا۔ وہ لانگاتھیل مایائی لیکائی کا رہنے والا ہے ۔ تینوں معاملوں میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande