دولت مشترکہ فینسنگ چیمپئن شپ میں سی آئی ایس ایف کی انو پریا اور شروتی جوشی نے کانسے کے تمغے جیتے
لاگوس، 11 اگست (ہ س)۔ نائجیریا کے لاگوس میں جاری دولت مشترکہ فینسنگ چیمپئن شپ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی کھلاڑیوں انو پریا اور شروتی جوشی نے کانسے کے تمغے جیت کر ملک اور فورس کا نام روشن کیا۔ ہریانہ کی انو پریا نے خواتی
سی آئی ایس ایف کی فینسر شروتی جوشی


لاگوس، 11 اگست (ہ س)۔ نائجیریا کے لاگوس میں جاری دولت مشترکہ فینسنگ چیمپئن شپ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی کھلاڑیوں انو پریا اور شروتی جوشی نے کانسے کے تمغے جیت کر ملک اور فورس کا نام روشن کیا۔

ہریانہ کی انو پریا نے خواتین کے انفرادی ایپی مقابلے میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ مہاراشٹر کی شروتی جوشی نے خواتین کے انفرادی سیبر مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ چیمپئن شپ کا آغاز 9 اگست کو ہوا ہے اور یہ مقابلہ 14 اگست تک چلے گا۔

بین الاقوامی چیمپئن شپ میں سی آئی ایس ایف کی نمائندگی کر رہی دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اس کارکردگی سے سی آئی ایس ایف کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے۔

سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور فورس کے سینئر افسران نے انو پریا اور شروتی جوشی کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دی نیز چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کی ستائش کی۔

ان کامیابیوں سے کھیلوں کو فروغ دینے اور اپنے کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے سی آئی ایس ایف کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ سی آئی ایس ایف کی اسپورٹس پالیسی کے تحت فورس کے جوانوں کو ملازمت کے ساتھ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande