
آشوتوش شرما چوٹ کی وجہ سے ہیمپشائر کے اگلے میچ سے باہر ہوئے
لندن، 11 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی آل راونڈر آشوتوش شرما چوٹ کی وجہ سے ہیمپشائر کے لیے ڈربی شائر کے خلاف منگل کو ہونے والے ون ڈے کپ مقابلے میں نہیں کھیل سکیں گے۔ آشوتوش کو اتوار کو کھیلے گئے مقابلے کے دوران چوٹ لگی تھی۔ تاہم، ہیمپشائر نے ان کی چوٹ کی نوعیت اور سنجیدگی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ ہیمپشائر نے منگل کو جاری میچ سے قبل کی معلومات میں آشوتوش کی عدم دستیابی کی تصدیق کی۔ ٹیم نے کہا، ’’آشوتوش شرما اتوار کے میچ کے دوران لگی چوٹ کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین میچوں میں کھیلنے والے تیز گیندباز ہیری پیٹری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔‘‘
ون ڈے کپ میں آشوتوش کی بلے بازی کی کارکردگی اس سیزن میں امید کے مطابق نہیں رہی ہے۔ انہوں نے سات میچوں میں صرف 56 رن بنائے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 16 رن رہا ہے۔ تاہم، گیند سے انہوں نے شاندار چھاپ چھوڑی ہے اور وہ ہیمپشائر کے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ آشوتوش نے سات میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی گیند بازی کی اوسط 15.92 رہی ہے۔ بلے بازی میں جدوجہد کے باوجود گیند سے ان کی کارکردگی کو ٹیم کے لیے بڑا مثبت پہلو مانا جا رہا ہے۔
آشوتوش کو چوٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب ہیمپشائر کے لیے ٹورنامنٹ کا اگلا مرحلہ حاصل کرنا اہم ہے۔ ٹیم سات مقابلوں میں چار جیت کے ساتھ اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اگلے دور میں جگہ بنانے کے لیے اسے آگے کے مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
آشوتوش کی جگہ ہیری پیٹری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پیٹری نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین میچوں میں ہیمپشائر کی نمائندگی کی تھی۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آشوتوش کی چوٹ کتنی شدید ہے اور کیا وہ منگل کے مقابلے کے بعد ہونے والے دیگر میچوں کے لیے بھی دستیاب رہ پائیں گے یا نہیں۔ آشوتوش دہلی کیپیٹلز کے لیے آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں۔ گزشتہ دو آئی پی ایل سیزن میں انہوں نے دہلی کے لیے 350 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 170 اور بلے بازی کا اوسط 31.25 رہا ہے۔
آشو توش نے 2017 میں مدھیہ پردیش کے ساتھ اپنا ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا اور بعد میں ریلوے سے وابستہ ہوگئے۔ انہوں نے اب تک تمام فارمیٹس میں 92 میچ کھیلے ہیں۔ 50 اوور کے فارمیٹ میں 21 لسٹ-اے میچوں میں ان کے نام 458 رن اور دو وکٹیں ہیں۔ آئی پی ایل میں انہیں پہلی پہچان پنجاب کنگز کے ساتھ ملی، جہاں انہوں نے امپیکٹ سبسٹیٹیوٹ کے طور پر ڈیبیو کرتے ہوئے 17 گیندوں میں 31 رن کی تیز اننگز کھیلی تھی۔ اس کے بعد دہلی کیپیٹلز نے 2025 سیزن سے پہلے انہیں 3.80 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن