
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ انوج راوت اور آرین گور کی شاندار بلے بازی کی بدولت پرانی دہلی 6 نے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں آؤٹر دہلی واریئرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
پیر کی شب کھیلے گئے میچ میں پہلےبلے بازی کرتے ہوئے آؤٹر دہلی واریئرز نے 165 رن بنائے جس کے جواب میں پرانی دہلی 6 نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ آوٹر دہلی واریئرس نے تیز آغاز کیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر پریانش آریہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 46 رن بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ تاہم، پانچویں اوور میں آریہ کے آؤٹ ہونے کے بعد، واریئرز کا رن ریٹ سست پڑ گیا اور ٹیم نویں اوور میں 95 رن پر پانچ وکٹ گنوا کر مشکل میں آ گئی۔
اس کے بعد اکشے سینی اور شیوم شرما نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 55 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط ٹوٹل کی طرف لے جانے میں مدد کی۔ سینی نے 40 گیندوں پر 49 رن بنائے جبکہ شیوم شرما نے 23 گیندوں پر 22 رن بنائے۔ تاہم واریئرز کے بقیہ بلے باز زیادہ دیر کریز میں نہیں رک سکے اور ٹیم 165 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پرانی دہلی 6 کا آغاز بھی خراب رہا۔ اس نے نو رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد انوج راوت اور آرین گور نے شاندار شراکت داری قائم کر کے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔
راوت نے آوٹر دہلی کے گیند بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کی، جب کہ گور نے دوسرے سرے سے اسکور بورڈ کو تیزی سے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر پرانی دہلی 6 کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
راوت نے صرف 38 گیندوں میں 92 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف کے بہت قریب پہنچا دیا۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے پہلے کئی شاندار شاٹس مارے۔ دریں اثنا، آرین گور 40 گیندوں پر 57 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پرانی دہلی 6 کو ہدف تک پہنچنے میں مدد کی اور سات وکٹوں سے آسان جیت حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد