ضلع ڈوڈہ کے رام ٹنڈ چوٹی پر مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن شروع
ضلع ڈوڈہ کے رام ٹنڈ چوٹی پر مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن شروع جموں، 11 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں رام ٹنڈ چوٹی کی جانب چار مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر
Tund


ضلع ڈوڈہ کے رام ٹنڈ چوٹی پر مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن شروع

جموں، 11 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں رام ٹنڈ چوٹی کی جانب چار مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض مقامی افراد نے پیر کی شام مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی ویڈیو بنائی اور اس کی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی۔ اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے میں کارروائی شروع کی۔

رام ٹنڈ علاقہ ادھم پور ضلع کے سیوج دھار بیلٹ کے قریب واقع ہے، جو دشوار گزار پہاڑی اور گھنے جنگلات پر مشتمل ہونے کے باعث سیکورٹی کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنگلات، پہاڑی ڈھلوانوں، پہاڑی راستوں اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ گروپ میں تین غیر ملکی اور ایک مقامی دہشت گرد شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

تاحال فورسز کا مشتبہ افراد کے ساتھ کوئی رابطہ یا فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ادھم پور سے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری بھی علاقے میں روانہ کی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے پہاڑی بیلٹ میں نگرانی بڑھاتے ہوئے مشتبہ افراد کی تلاش تیز کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande