سانبہ پولیس نے انسدادِ دہشت گردی مشق کا انعقاد کیا
جموں،11 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے طویل فاصلے تک گشت اور انسداد دہشت گردی کی فرضی مشق کا انعقاد کیا۔پولیس کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے جموں-
Mock drill


جموں،11 اگست (ہ س)۔

یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے طویل فاصلے تک گشت اور انسداد دہشت گردی کی فرضی مشق کا انعقاد کیا۔پولیس کے مطابق اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے جموں-پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر جٹوال سے لالہ چک تک تقریباً 20 کلومیٹر کے علاقے میں گشت کیا۔ اس کے بعد لالہ چک میں واقع بارڈر پولیس پوسٹ پر انسداد دہشت گردی کی فرضی مشق کی گئی۔

مشق کے دوران دو فرضی دہشت گردوں کی جانب سے ایک تنصیب پر حملے کا منظر پیش کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس او جی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی اور فرضی خطرے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مشق کا مقصد اہلکاروں کی فوری ردعمل کی صلاحیت، باہمی تال میل، حکمت عملی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوج کمار نے کہا کہ یوم آزادی کے پیش نظر ضلع میں سیکورٹی کے مضبوط انتظامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande