ٹی ایم سی کے منجمد بینک کھاتوں سے رقم نکالنے کے معاملے میں سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے منجمد بینک کھاتوں سے روزمرہ کے اخراجات کے لیے محدود رقم نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال ہائی کورٹ م
ٹی ایم سی کے منجمد بینک کھاتوں سے رقم نکالنے کے معاملے میں سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے منجمد بینک کھاتوں سے روزمرہ کے اخراجات کے لیے محدود رقم نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی حکم جاری کرنے سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر اثر پڑ سکتا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے پوچھا تھا کہ کیا ٹی ایم سی کے منجمد کھاتوں سے روزمرہ کے اخراجات کے لیے عدالت کی جانب سے مقرر کردہ منتظم کو محدود رقم جاری کی جاسکتی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ای ڈی کو مشورہ دیا تھا کہ پارٹی کے روزمرہ امور چلانے کے لیے کچھ رقم جاری کردی جائے۔ اس پر ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا تھا کہ رقم پہلے ہی دستیاب ہے اور 164 کروڑ روپے ضبط نہیں کیے گئے ہیں۔

ٹی ایم سی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے ای ڈی کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کو راحت دینے کی درخواست کی تھی۔

ای ڈی نے تحقیقات کے دوران ترنمول کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیا تھا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی کی قیادت والے ٹی ایم سی گروپ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی کی عرضی خارج کردی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande