نیتاجی کی راکھ ٹوکیو سے بھارت لانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی راکھ ٹوکیو کے رینکوجی مندر سے بھارت لانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ یہ عرضی نیتاجی سب
نیتاجی کی راکھ ٹوکیو سے بھارت لانے کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی راکھ ٹوکیو کے رینکوجی مندر سے بھارت لانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ یہ عرضی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی بیٹی انیتا بوس نے دائر کی ہے۔

سماعت کے دوران عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ انیتا بوس مسلسل عوامی طور پر اپنے والد کی راکھ بھارت لانے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتاجی کی آخری رسومات اور ان کی عزت و وقار کے لیے راکھ کو بھارت لانا ضروری ہے۔اس سے قبل 12 مارچ کو سپریم کورٹ نے آشیش رائے کی جانب سے اسی نوعیت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اگر نیتاجی کی بیٹی خود عرضی گزار ہوتیں تو عدالت اس معاملے پر سماعت کرنے کے بارے میں غور کرسکتی تھی۔ عدالت نے ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande