
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی)۔ سپریم کورٹ نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) سے متعلق معاملہ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت، بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں بنچ نے معاملے کی مزید سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی۔
وکیل راجہ چودھری کی طرف سے دائر درخواست میں کاکروچ جنتا پارٹی کی سرگرمیوں اور عدالتی کارروائی کے دوران ججوں اور وکلاءکی طرف سے کیے گئے زبانی مشاہدات کے تجارتی اور سوشل میڈیا کے استعمال کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں 15 مئی کو عدالت کی سماعت کا حوالہ دیا گیا جس میں چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کاکروچ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ عرضی میں الزام لگایا گیا کہ عدالت میں ہونے والی گفتگو کو مسخ کیا گیا اور اسے سیاسی علامتوں، میمز اور سوشل میڈیا پر وائرل مواد کے طور پر استعمال کیا گیا۔ عرضی میں بڑی تعداد میں جعلی وکلاءاور جعلی قانونی ڈگریوں کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی